LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
علیم خان صرف بیان نہ دیں، استعفیٰ دے کر اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں: سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردِعمل امریکا نے چین، بھارت، روس اور ایران کے اداروں پر نئی پابندیاں لگا دیں سینٹ کام نے ایران کے امریکی طیارے تباہ کرنے کے دعوے مسترد کر دیئے ہمارے مخالفین آپس میں کسی بات پر متفق نہیں، ہماری سیاست صرف ترقی ہے: احسن اقبال بھارت کی موجودہ قیادت نفرت کی سیاست سے اپنے ہی ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے: سفیر فیصل نیاز ترمذی پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری خضدار میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد جہنم واصل بھارت فلسطین کیخلاف اسرائیل کو اسلحہ اور دفاعی پرزے فراہم کرتا رہا: ایمنسٹی انٹرنیشنل ترک وزیر خارجہ کی حماس کے نئے سربراہ خلیل الحیہ سے ملاقات، امن مذاکرات پر زور اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال وفاقی آئینی عدالت کا ریٹائرڈ ملازمین کے حق میں بڑا فیصلہ وزیراعظم کی بجلی چوری کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات کی ہدایت کشمیر میں انتخابات کا فیصلہ بیلٹ سے ہونا چاہئے، بلٹ سے نہیں: بلاول بھٹو نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی ایران کا اردن میں امریکی ایئربیس پر حملہ، تین ایف 35 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے بڑے اعلانات

Web Desk

31 December 2025

اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی اور پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے اہم فیصلوں کا اعلان کیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی میں زیرِ تربیت اے ایس پیز کو ہر سال آسان اور کم اقساط پر پلاٹس فراہم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ پاکستان بھر سے ہر سال 10 انسپکٹرز، سب انسپکٹرز اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سکالرشپ پر پولیس سے متعلق خصوصی کورسز کیلئے بیرونِ ملک بھیجا جائے گا۔

وفاقی وزیرِ داخلہ نے اعلان کیا کہ 15 کانسٹیبلز کے بیٹے یا بیٹیاں جو پاکستان کی بہترین جامعات میں داخلہ حاصل کریں گے، ان کے تعلیمی اخراجات نیشنل پولیس فاؤنڈیشن برداشت کرے گی۔ اسی طرح ہر سال 5 ایس پی اور ایس ایس پی رینک کے افسران کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) میں ڈگری کیلئے بیرونِ ملک سکالرشپ پر بھیجنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

محسن نقوی نے نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے وسائل میں مزید اضافے کیلئے جامع پلان طلب کرتے ہوئے ادارے کو خسارے سے نکال کر سرپلس میں لانے پر پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کو پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے ایک مؤثر، فعال اور متحرک ادارہ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اجلاس میں فاؤنڈیشن کی مجموعی کارکردگی، مستقبل کے منصوبوں اور پولیس اہلکاروں کیلئے فلاحی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔