LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مولانا فضل الرحمان کا بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلیفون، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال پاکستان 2027 میں ای سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا: اسحاق ڈار پاکستان کا جی 20 میں شمولیت کا خواب اگلی دو دہائیوں میں پورا ہو سکتا ہے: قیصر احمد شیخ ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی جنگی جرائم کا اعتراف ہے، اسماعیل بقائی غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے: احسن اقبال امریکی حملے کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا: قالیباف آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت اگر پنجاب جاگ جائے تو ملک بھر میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبرپختونخوا کی سیاسی شخصیات نے جرائم پیشہ گروہ کی سرپرستی کی: اختیار ولی نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر اہم ہے: مصطفیٰ کمال پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد تک کمی خوش آئند ہے، مریم نواز

وزیراعظم کی بجلی چوری کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات کی ہدایت

Web Desk

30 July 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت پاور ڈویژن کا اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں پاور سیکٹر اصلاحات، سمارٹ میٹرز کی تنصیب اور بجلی چوری کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کا اعادہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں (DISCOs) کے بلنگ سسٹم کے ٹیکنیکل آڈٹ اور کارکردگی کی جانچ کے لیے KPIs متعین کرنے کی ہدایت کی، جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ سے نمٹنے کے لیے گاؤں کی سطح پر شمسی توانائی کے منصوبے تیار کرنے پر زور دیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مالی سال 2025-2026 میں آئیسکو (IESCO)، لیسکو (LESCO)، گیپکو (GEPCO)، فیسکو (FESCO) اور میپکو (MEPCO) نے 100% ریکوریاں حاصل کیں، جبکہ ٹرانسفارمر کی سطح پر ایسٹ پرفارمنس مینجمنٹ سسٹم (APMS) کا پہلا مرحلہ 30 ستمبر 2026 تک مکمل کر لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ملک کے مختلف ریجنز میں 16.2 ملین سنگل فیز اے ایم آئی (AMI) میٹرز لگانے کا منصوبہ بھی زیرِ غور ہے۔