فافن نے 27ویں آئینی ترمیم پر تفصیلی رپورٹ جاری کر دی
Web Desk
29 November 2025
فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے قومی اسمبلی کے 21ویں اجلاس سے متعلق اپنی تفصیلی رپورٹ جاری کردی، جس میں 27ویں آئینی ترمیم اور ایوان کی قانون سازی کے عمل کا جامع جائزہ پیش کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اجلاس کے دوران ستائیسویں آئینی ترمیم پر مجموعی طور پر 10 گھنٹے 4 منٹ بحث کی گئی، جس میں 57 ارکان نے حصہ لیا۔ حکومتی اراکین نے 5 گھنٹے 45 منٹ جبکہ اپوزیشن نے 4 گھنٹے 19 منٹ تک اظہارِ خیال کیا۔ ترمیم کی منظوری کے وقت ایوان میں 91 فیصد اراکین (296 ارکان) موجود تھے۔
فافن رپورٹ کے مطابق اجلاس میں مجموعی طور پر 7 قانون سازی کے مسودے منظور کیے گئے، جن میں شامل ہیں:
- پاکستان آرمی (ترمیمی) بل 2025
- پاکستان ایئر فورس (ترمیمی) بل 2025
- پاکستان نیوی (ترمیمی) بل 2025
- سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر (ترمیمی) بل 2025
- پرائیویٹائزیشن کمیشن (ترمیمی) بل 2025
- ڈومیسٹک وائلنس (پروٹیکشن) بل 2024
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے پانچ بل ایک ہی روز قواعد معطل کرکے رول 288 کے تحت پیش اور منظور کیے گئے۔ فافن کے مطابق یہ سلسلہ قانون سازی کے معیاری پارلیمانی طریقہ کار پر سوالات اٹھاتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم آزادکشمیرکی فوڈ اتھارٹی کو کاغذی کارروائی کے بجائے عملی اقدامات کا حکم
8 September 2026
ٹھٹھہ میں بجلی کے تاروں سے ٹریکٹر ٹرالی ٹکرا گئی، 6 افراد جاں بحق
8 September 2026
درجہ حرارت میں اضافے کا امکان، متعلقہ ادارے الرٹ رہیں: این ڈی ایم اے
8 September 2026
گورنر پنجاب نے سیلاب متاثرین میں 26 گھروں کی چابیاں تقسیم کردیں
8 September 2026
پاکستان کی سعودی عرب میں حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت
8 September 2026
ایرانی صدر کا جارح قوتوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان
8 September 2026
شہباز شریف سے ممتاز صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
8 September 2026
نواز شریف وطن واپس پہنچ گئے، صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز بھی ہمراہ
8 September 2026