وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور مسماری کے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات واپس لے لئے
Web Desk
10 July 2026
وفاقی آئینی عدالت نے کراچی کے نسلہ ٹاور کی مسماری کا سبب بننے والے سپریم کورٹ کے 21 دسمبر 2018ء اور 22 جنوری 2019ء کے احکامات اور ان کے تحت ہونے والی تمام کارروائیاں واپس لے لی ہیں۔ عدالت نے اپنے تاریخی فیصلے میں واضح کیا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا اختیار بنیادی طور پر صوبائی حکومت اور متعلقہ اداروں کا ہے، عدلیہ کا نہیں؛ لہٰذا عدالتیں اپنے سامنے موجود تنازع تک محدود رہیں اور غیر ضروری معاملات میں مداخلت سے گریز کریں۔ فیصلے کے مطابق، سپریم کورٹ نے زیرِ سماعت مقدمے سے آگے بڑھ کر وسیع احکامات جاری کیے، جبکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کی رپورٹس کی بنیاد پر قانونی تقاضے اور منصفانہ قانونی کارروائی (Due Process) کو پورا کیے بغیر مسماری کے احکامات نہیں دیے جا سکتے۔ آئینی عدالت نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ ان کا مقصد غیر قانونی تعمیرات کو تحفظ دینا نہیں بلکہ صرف قانون کے مطابق کارروائی کو یقینی بنانا ہے، اور سندھ حکومت اس کی نگرانی کی آئینی پابند ہے۔ دوسری جانب، جسٹس سید ارشد حسین شاہ نے فیصلے میں اضافی نوٹ لکھتے ہوئے تاکید کی کہ شہریوں کے بنیادی حقوق اور عوامی سہولیات کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، اس لیے پارکس، کھیل کے میدان، گرین بیلٹس، فٹ پاتھ اور ساحل جیسے عوامی مقامات کو ہر قسم کے قبضوں سے محفوظ رکھا جائے۔
متعلقہ عنوانات
حج 2027 کی درخواستوں کی وصولی 18 اگست سے شروع ہوگی، وزارت مذہبی امور
16 August 2026
نیویارک کے میئر زہران ممدانی کی اہلیہ کے دورۂ شام و لبنان اور سیکیورٹی تنازع پر ’غلط فہمی‘ کی وضاحت
16 August 2026
14 اگست کو احتجاج کرنے والے ہم میں سے نہیں: اختیار ولی پی ٹی آئی پر برس پڑے
16 August 2026
امریکا اور پاکستان کےدرمیان دوطرفہ تجارت 8 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی: نیٹلی بیکر
16 August 2026
سندھ میں نئے صوبے بنانے کا مقدمہ سب سے زیادہ مضبوط ہے: ایم کیو ایم
16 August 2026
پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: ہسپانوی سفیر
16 August 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز سے اٹک کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
16 August 2026
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
16 August 2026