سینیٹ آبی وسائل کمیٹی؛ 508 ارب کا نیلم جہلم منصوبہ ٹنل فالٹ کے باعث بند، 2028ء میں دوبارہ فعال کرنے کا ہدف،
Web Desk
10 July 2026
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کے اجلاس میں 508 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے نیلم جہلم پاور پراجیکٹ کی بندش اور اس کے مستقبل پر تفصیلی بحث ہوئی ہے۔ کمیٹی اراکین کی جانب سے اتنے مہنگے منصوبے کے بند پڑے ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا، جس پر چیئرمین واپڈا نے بریفنگ دیتے ہوئے واضح کیا کہ نیلم جہلم اپنی نوعیت کا ایک منفرد منصوبہ ہے جس کا دارومدار مکمل طور پر ٹنلز (سرنگوں) پر ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اس منصوبے کے حوالے سے شروع سے ہی تحفظات موجود تھے، تاہم پاکستان اور بھارت کے مابین نیلم کے پانی پر اپنا قانونی حق قائم کرنے کی ایک دوڑ جاری تھی، جس کے باعث یہ منصوبہ ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا گیا۔ چیئرمین واپڈا کا کہنا تھا کہ ٹنلز میں پیدا ہونے والے ٹیکنیکل فالٹ کی وجہ سے منصوبے کو عارضی طور پر بند کرنا پڑا، لیکن یہ ایک انتہائی منافع بخش منصوبہ ہے جو اب تک اپنی کل لاگت کا 80 فیصد حصہ کما کر پورا کر چکا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اگر یہ منصوبہ مزید دو سال چل گیا تو اس کی پوری لاگت وصول ہو جائے گی، اور متعلقہ وزارت کے ساتھ مشاورت کے بعد اس منصوبے کو سال 2028ء تک دوبارہ مکمل فعال کر دیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
میر رضا کیس: نئے شواہد سامنے، عدالت کا آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنیکا حکم
15 August 2026
مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اجلاس شروع، آزادکشمیر میں حکومت سازی پر غور
15 August 2026
بھارتی حکام نے میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا
15 August 2026
لبنانی حکومت فوج کو اسرائیلی دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہی ہے: حزب اللہ
15 August 2026
انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ٹل گیا، 20 افراد جاں بحق
15 August 2026
وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت
15 August 2026
آسمان کی طرف دیکھ رہا ہوں، بے گناہ لوگ جیلوں میں قید ہیں: شیخ رشید
15 August 2026
امریکا ایران مذاکرات میں ڈیڈ لاک، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
15 August 2026