پولیس کی ترنڈہ محمد پناہ میں کارروائی، 37 کلو سمگل شدہ چاندی برآمد
Web Desk
10 July 2026
پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران گاڑی کے ٹائروں میں مہارت سے چھپائی گئی 37 کلو گرام اسمگل شدہ غیر ملکی چاندی کی اینٹیں برآمد کر لی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق یہ چاندی کوئٹہ سے پشاور منتقل کی جا رہی تھی کہ خفیہ اطلاع پر ناکہ بندی کے دوران گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی، جس کے نتیجے میں کروڑوں روپے مالیت کی چاندی برآمد ہوئی۔ کارروائی کے دوران گاڑی میں سوار دو ملزمان کو گرفتار کر کے گاڑی کو قبضے میں لے لیا گیا ہے اور تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ چاندی کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 3 کروڑ روپے سے زائد ہے اور ملزمان اس چاندی سے متعلق کوئی قانونی دستاویزات یا ریکارڈ پیش کرنے میں ناکام رہے۔ پولیس نے برآمد شدہ چاندی اور گاڑی کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم انٹیلی جنس کے حوالے کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی، فیصلے کیخلاف درخواست دوبارہ دائر کر رہے ہیں: رانا ثنا
20 August 2026
نور مقدم قتل کیس، مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت پر نظرثانی کی درخواست خارج، فیصلہ جاری
20 August 2026
عمران خان کو شفا انٹرنیشنل منتقل کرنے کی تیاری، بہن ڈاکٹر عظمیٰ اور ذاتی معالج کی نگرانی میں طبی معائنہ مکمل
20 August 2026
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
20 August 2026
اسحاق ڈار سے برازیلی وزیر خارجہ کا رابطہ، عالمی امن پر تبادلہ خیال
20 August 2026
فضل الرحمان کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات، متحدہ اپوزیشن کے قیام کا اعلان
20 August 2026
شہباز شریف نے پنشنرز کیلئے ’پروف آف لائف‘ کے جدید نظام کا افتتاح کر دیا
20 August 2026
پیپلزپارٹی کے وفد کی سپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات, قانون سازی پر تبادلہ خیال
20 August 2026