LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
یوکرینی حملوں سے ایک ہفتے میں 38 روسی شہری ہلاک ہوئے: ماریہ زخارووا سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے قتل کا بدلہ لیا جائے گا: سربراہ پاسداران انقلاب گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی حکومت کی اولین ترجیحات ہے: وزیراعظم وزیراعظم سے اقوام متحدہ کی سیکرٹری شپ کے امیدواروں کی ملاقاتیں، عالمی امن کے عزم کا اعادہ جدید جوڈیشل ٹاور منصوبے کا آغاز، چیف جسٹس عالیہ نیلم کل سنگِ بنیاد رکھیں گی وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور مسماری کے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات واپس لے لئے سینیٹ آبی وسائل کمیٹی؛ 508 ارب کا نیلم جہلم منصوبہ ٹنل فالٹ کے باعث بند، 2028ء میں دوبارہ فعال کرنے کا ہدف، بجلی کے بریک ڈاؤن اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ؛ ترسیلی نظام کو جدید بنانے کے لیے ورلڈ بینک کی 37 کروڑ 59 لاکھ ڈالرز کی منظوری سعودیہ اور کینیڈا کی آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملوں کی مذمت کے ٹو ائیرویز طیارہ حادثہ؛ اورماڑہ کے قریب گہرے سمندر میں ریسکیو آپریشن تیز، لاپتہ عملے کی تلاش جاری یورپ میں گرمی، سپین کے جنگلات میں آگ لگ گئی، 12 افراد ہلاک ٹیکساس میں پاکستانی آموں کی دھوم؛ ہیوسٹن مینگو فیسٹیول میں وفاقی وزیر احسن اقبال کی شرکت بھارتی کمپنیوں کی امریکا میں بھی ویزہ جعلسازی، بڑا سکینڈل سامنے آگیا سنگاپور دنیا کے طاقتور پاسپورٹ میں پھر سرفہرست، پاکستان کا 100 واں نمبر محسن نقوی کی بنگلہ دیشی ہم منصب سے ملاقات، اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے قتل کا بدلہ لیا جائے گا: سربراہ پاسداران انقلاب

Web Desk

10 July 2026

ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل احمد واحدی نے رہبرِ انقلاب آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کے پختہ عزم کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کو سخت نتائج کی دھمکی دی ہے۔ اپنے ایک تند و تیز بیان میں جنرل احمد واحدی نے کہا کہ رہبرِ انقلاب کا قتل تاریخ کی یادداشت سے کبھی مٹایا نہیں جا سکے گا اور انصاف کی مکمل فراہمی کے لیے ذمہ دار عناصر، خصوصاً امریکی فوج کو اس کی سزا دینا ناگزیر ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ اور تمام دشمن قوتیں یہ جان لیں کہ اس بزدلانہ اقدام کے ذریعے وہ مزاحمتی تحریک کا پرچم ہرگز سرنگوں نہیں کر سکتے، اور شہداء کے خون کا بدلہ لینا ایران کا حتمی، جائز اور ناقابلِ فراموش مطالبہ رہے گا۔ دوسری جانب، شہید رہبر آیت اللہ علی خامنہ ای کو مشہد مقدس میں امام رضا علیہ السلام کے روضے کے احاطے میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے، ان کی آخری رسومات اور جنازے میں مختلف ممالک کے سربراہان، اعلیٰ حکام اور مذہبی وفود سمیت ریکارڈ 4 کروڑ 30 لاکھ افراد نے شرکت کی۔