’جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی‘، نیتن یاہو کی ایران کو سخت وارننگ
Web Desk
10 July 2026
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران کو ایک بار پھر سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازع ابھی ختم نہیں ہوا اور اسرائیل ہر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے دفاعی طور پر مکمل تیار ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی فضائیہ کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی قومی سلامتی کا سب سے اہم ستون اس کی فضائی برتری ہے، جسے ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حالیہ کشیدگی کے دوران ایران کے دفاعی اور عسکری نظام کو شدید نقصان پہنچا، تاہم اب بھی نئے چیلنجز سامنے آ رہے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نے واشگاف الفاظ میں واضح کیا کہ ان کی حکومت کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور تہران کو کسی بھی قیمت پر جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، چاہے اس مقصد کے لیے کوئی بین الاقوامی معاہدہ موجود ہو یا نہ ہو۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا مفاہمتی فریم ورک شدید دباؤ کا شکار ہے اور مشرقِ وسطیٰ میں دوبارہ کشیدگی بڑھنے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکا اور پاکستان کےدرمیان دوطرفہ تجارت 8 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی: نیٹلی بیکر
16 August 2026
سندھ میں نئے صوبے بنانے کا مقدمہ سب سے زیادہ مضبوط ہے: ایم کیو ایم
16 August 2026
پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: ہسپانوی سفیر
16 August 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز سے اٹک کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
16 August 2026
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
16 August 2026
حکومت نے روکا تو تحريک گھیراؤ میں بدل جائے گی، حافظ نعیم الرحمان
16 August 2026
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
16 August 2026
کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا: ایرانی سفارتخانہ
16 August 2026