LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ہم اعتراف کرنے پر بلاول بھٹو کے مشکور ہیں: ایم کیو ایم کا چیئرمین پی پی کے بیان پر ردعمل ایران نے ’’ڈرٹی بم‘‘ سے متعلق امریکی میڈیا کی رپورٹس مسترد کردیں امریکا کا ایران پر واشنگٹن میں ڈرٹی بم حملے کی منصوبہ بندی کا الزام کراچی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، ہر پاکستانی کو یہاں ترقی میں حصہ لینے کا حق ہے: فاروق ستار پرویز الہٰی سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال جامشورو کے گاؤں میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وبا پھیل گئی، درجنوں کیسز رپورٹ مکہ دفاعی معاہدے کو ادارہ جاتی شکل دینے کیلئے نومبر میں اہم اجلاس ہوگا، ہاکان فیدان گھریلو ملازمہ فاطمہ ہلاکت کیس، شیری رحمان کا ملزموں کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ عطا تارڑ طعنے نہ دیں، ہمت ہے تو کہیں پیپلزپارٹی کی ضرورت نہیں: شرجیل میمن میر رضا قتل کیس: جے آئی ٹی سربراہ کی اہل خانہ سے ملاقات، تفتیش میں پیشرفت سے آگاہ کیا ادویات کی بارکوڈنگ اور سیریلائزیشن لازمی قرار، ڈریپ کا اہم فیصلہ صوبوں کی تعداد 32 ہو یا 12، فیصلہ اتفاق رائے سے ہو گا: رانا ثنا اللہ اسلام آباد میں گاڑیوں کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار، یکم دسمبر سے کریک ڈاؤن ہو گا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دو مراحل میں کرانے کی منظوری ابوظبی: روسی ایم ایم اے فائٹر عثمان نورماگومیدوف جیل سے رہا، جرمانے میں 50 فیصد کمی

وزیراعظم سے اقوام متحدہ کی سیکرٹری شپ کے امیدواروں کی ملاقاتیں، عالمی امن کے عزم کا اعادہ

Web Desk

10 July 2026

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے مضبوط امیدواروں میکی سال، ریبیکا گرینسپین اور ماریہ فرنینڈا ایسپینوسا نے وزیر اعظم ہاؤس میں الگ الگ اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں عالمی امن اور کثیرالجہتی تعاون کے لیے پاکستان کے پائیدار عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ ملاقاتوں کے دوران وزیر اعظم نے اقوامِ متحدہ کے منشور کے مقاصد کی پاسداری، سلامتی کونسل کی قراردادوں پر من و عن عملدرآمد اور بین الاقوامی قوانین کے احترام کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ادارے کی آئندہ قیادت عالمی امن و سلامتی، ترقی اور انسانی حقوق کے تین بنیادی ستونوں کو متوازن انداز میں آگے بڑھائے گی۔ انہوں نے بالخصوص ترقی پذیر ممالک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ دوسری جانب اقوامِ متحدہ کی قیادت کے امیدواروں نے عالمی امن کے فروغ، علاقائی استحکام اور اقوامِ متحدہ کے مشنز میں پاکستان کی دیرینہ، گراں قدر اور تعمیری خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے۔