نجکاری کمیشن بورڈ کا اہم فیصلہ: اسلام آباد ایئرپورٹ نجی شعبے کے حوالے کرنے کے لیے ٹرانزیکشن ایڈوائزری معاہدے کی منظوری
Web Desk
10 July 2026
اسلام آباد: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نجی شعبے کے حوالے کرنے (آؤٹ سورسنگ) کے عمل میں ایک اہم اور بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ نجکاری کمیشن بورڈ نے ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کو اس منصوبے کے لیے مالیاتی مشیر (Financial Advisor) مقرر کرنے اور ٹرانزیکشن ایڈوائزری سروسز کے معاہدے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ نجکاری کمیشن کے مطابق، اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کا یہ عمل مکمل طور پر شفاف اور مسابقتی بولی (Competitive Bidding) کے ذریعے انجام دیا جائے گا، جس کے تحت نجی شعبے کے کسی بھی اہل اور تجربہ کار آپریٹر کو طویل المدتی رعایتی فریم ورک کے تحت ایئرپورٹ چلانے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ اے ڈی بی کی عالمی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے اس پورے عمل کو تیز رفتار اور شفاف بنایا جائے گا۔ علاوہ ازیں، نجکاری کمیشن بورڈ نے اپنے اجلاس میں تین سالہ مدت کے لیے بیرونی آڈیٹرز کی تقرری کی منظوری بھی دی ہے، جس کے تحت ‘بی ڈی او ابراہیم اینڈ کمپنی’ کو مالیاتی سال 26-2025 سے 28-2027 تک کے لیے بیرونی آڈیٹر مقرر کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
حج 2027 کی درخواستوں کی وصولی 18 اگست سے شروع ہوگی، وزارت مذہبی امور
16 August 2026
نیویارک کے میئر زہران ممدانی کی اہلیہ کے دورۂ شام و لبنان اور سیکیورٹی تنازع پر ’غلط فہمی‘ کی وضاحت
16 August 2026
14 اگست کو احتجاج کرنے والے ہم میں سے نہیں: اختیار ولی پی ٹی آئی پر برس پڑے
16 August 2026
امریکا اور پاکستان کےدرمیان دوطرفہ تجارت 8 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی: نیٹلی بیکر
16 August 2026
سندھ میں نئے صوبے بنانے کا مقدمہ سب سے زیادہ مضبوط ہے: ایم کیو ایم
16 August 2026
پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: ہسپانوی سفیر
16 August 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز سے اٹک کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
16 August 2026
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
16 August 2026