LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ہم اعتراف کرنے پر بلاول بھٹو کے مشکور ہیں: ایم کیو ایم کا چیئرمین پی پی کے بیان پر ردعمل ایران نے ’’ڈرٹی بم‘‘ سے متعلق امریکی میڈیا کی رپورٹس مسترد کردیں امریکا کا ایران پر واشنگٹن میں ڈرٹی بم حملے کی منصوبہ بندی کا الزام کراچی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، ہر پاکستانی کو یہاں ترقی میں حصہ لینے کا حق ہے: فاروق ستار پرویز الہٰی سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال جامشورو کے گاؤں میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وبا پھیل گئی، درجنوں کیسز رپورٹ مکہ دفاعی معاہدے کو ادارہ جاتی شکل دینے کیلئے نومبر میں اہم اجلاس ہوگا، ہاکان فیدان گھریلو ملازمہ فاطمہ ہلاکت کیس، شیری رحمان کا ملزموں کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ عطا تارڑ طعنے نہ دیں، ہمت ہے تو کہیں پیپلزپارٹی کی ضرورت نہیں: شرجیل میمن میر رضا قتل کیس: جے آئی ٹی سربراہ کی اہل خانہ سے ملاقات، تفتیش میں پیشرفت سے آگاہ کیا ادویات کی بارکوڈنگ اور سیریلائزیشن لازمی قرار، ڈریپ کا اہم فیصلہ صوبوں کی تعداد 32 ہو یا 12، فیصلہ اتفاق رائے سے ہو گا: رانا ثنا اللہ اسلام آباد میں گاڑیوں کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار، یکم دسمبر سے کریک ڈاؤن ہو گا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دو مراحل میں کرانے کی منظوری ابوظبی: روسی ایم ایم اے فائٹر عثمان نورماگومیدوف جیل سے رہا، جرمانے میں 50 فیصد کمی

اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس کی کڑی تنقید؛ “ہزاروں کا قتل کرنے والے حقِ حکمرانی کھو چکے

Web Desk

10 July 2026

اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے پریس کانفرنس سے سخت خطاب کرتے ہوئے ملک کی موجودہ سیاسی و امن و امان کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکمرانوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ ہزاروں افراد کا قتل کرنے والے اب حقِ حکمرانی کھو چکے ہیں، ملک میں سیاسی حالات بد سے بدتر ہو رہے ہیں اور حکمرانوں کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے باقی ماندہ پاکستان بھی خطرے میں پڑ چکا ہے۔ انہوں نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے یاد دلایا کہ جب تک پاکستان ٹوٹا نہیں تھا، تب تک پارلیمنٹ کا اجلاس نہیں بلایا گیا تھا، اور آج پھر وہی روش اپنائی جا رہی ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے الزام عائد کیا کہ نوجوانوں کے سروں میں گولیاں ماری گئیں اور ملک کے ہزاروں بیٹوں کو بلاوجہ جیلوں میں بند کر دیا گیا ہے جس سے عوام میں شدید مایوسی پھیل چکی ہے۔ انہوں نے ریاست کو لگنے والے زخموں کی گہرائی کا ذکر کرتے ہوئے عوام کو اپنے حقوق کے لیے اٹھنے کی اپیل کی اور حکمرانوں کو متنبہ کیا کہ ایک وقت ایسا آئے گا جب انہیں ملک میں چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔