LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
لبنانی حکومت فوج کو اسرائیلی دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہی ہے: حزب اللہ انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ٹل گیا، 20 افراد جاں بحق وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت آسمان کی طرف دیکھ رہا ہوں، بے گناہ لوگ جیلوں میں قید ہیں: شیخ رشید امریکا ایران مذاکرات میں ڈیڈ لاک، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ صدر ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا: وائٹ ہاؤس ناگا عوام بھی 14 اگست کو یومِ آزادی سمجھتے ہیں: ناگا خاتون آزاد کشمیر الیکشن: باغ کے دو حلقوں کے 23 پولنگ سٹیشنوں پر ری پولنگ کا آغاز سابق فوجی افسران و جوانوں کا تجربہ و رہنمائی ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق یو نائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے سی ای او قتل کیس: لوئیگی مانجیونی نے امریکی فیڈرل کورٹ میں جرم قبول کر لیا نیویارک: کوئینز بورو ہال میں پاکستان کا یومِ آزادی شاندار انداز میں منایا گیا، کمیونٹی رہنماؤں کو ایوارڈز بھی دیئے گئے انڈونیشیا کے ساحلی علاقے میں شدید زلزلہ، شدت 7.7 ریکارڈ بھارتی یوم آزادی: مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں مزید سخت، فورسز کی بھاری نفری تعینات یمن کی موکا بندرگاہ پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ، 4 افراد جاں بحق

آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کشیدہ؛ حکومت نے وفاق سے رینجرز اور ایف سی اہلکار مانگ لیے

Web Desk

10 July 2026

آزاد کشمیر حکومت نے ریاست میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے وفاقی حکومت سے فوری عسکری و سکیورٹی معاونت کی درخواست کر دی ہے۔ وفاقی وزارتِ داخلہ کو بھیجے گئے ایک ہنگامی مراسلے میں حکومت نے فیڈرل کانسٹیبلری (FC) کے 4 ہزار اہلکار اور پاکستان رینجرز کی 7 ونگز فوری طور پر طلب کی ہیں۔ مراسلے میں کالعدم جے کے جے اے اے سی (JKJAAC) کی سرگرمیوں کو امن و امان کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا گیا ہے کہ حالیہ پرتشدد جھڑپوں میں 4 سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 174 شدید زخمی ہو چکے ہیں۔ مراسلے کے مطابق پونچھ اور راولاکوٹ میں دھرنے جبکہ دیگر اضلاع میں احتجاجی سرگرمیوں کے باعث صورتحال انتہائی کشیدہ ہے، جہاں مسلح عناصر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ اشیائے خورونوش لے جانے والے ٹرکوں کو بھی نذرِ آتش کیا۔ آزاد کشمیر حکومت کی اس باقاعدہ درخواست پر وفاق نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اسلام آباد سے رینجرز اور ایف سی کے دستے روانہ کر دیے ہیں، جنہیں حساس اضلاع میں مرحلہ وار تعینات کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آنے والی نفری کا 50 فیصد اسلحہ و گولہ بارود اور 50 فیصد اینٹی رائٹ (انسدادِ ہنگامہ آرائی) کے آلات سے لیس ہوگا، جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔