LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حج 2027 کی درخواستوں کی وصولی 18 اگست سے شروع ہوگی، وزارت مذہبی امور نیویارک کے میئر زہران ممدانی کی اہلیہ کے دورۂ شام و لبنان اور سیکیورٹی تنازع پر ’غلط فہمی‘ کی وضاحت 14 اگست کو احتجاج کرنے والے ہم میں سے نہیں: اختیار ولی پی ٹی آئی پر برس پڑے امریکا اور پاکستان کےدرمیان دوطرفہ تجارت 8 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی: نیٹلی بیکر سندھ میں نئے صوبے بنانے کا مقدمہ سب سے زیادہ مضبوط ہے: ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: ہسپانوی سفیر وزیراعلیٰ مریم نواز سے اٹک کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل حکومت نے روکا تو تحريک گھیراؤ میں بدل جائے گی، حافظ نعیم الرحمان امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا: ایرانی سفارتخانہ ٹرمپ نے اسلام آباد مفاہمت کے ذریعے ایران کو تسلیم کر لیا: باقر قالیباف ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی امریکی سینٹ کام کمانڈر بریڈ کوپر کا 10 روزہ مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے

جدید جوڈیشل ٹاور منصوبے کا آغاز، چیف جسٹس عالیہ نیلم کل سنگِ بنیاد رکھیں گی

Web Desk

10 July 2026

لاہور میں تمام عدالتوں کو ایک چھت تلے اکٹھا کرنے کے عظیم مشن کے تحت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کل ایوانِ عدل اور سیشن کورٹ کا اہم دورہ کریں گی، جہاں وہ متعدد جدید منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھیں گی۔ چیف جسٹس سب سے پہلے ایوانِ عدل میں ماتحت عدالتوں کو ماحول دوست توانائی پر منتقل کرنے کے لیے ‘سولرائزیشن منصوبے’ کا افتتاح کریں گی، جس کے بعد وہ 24 ارب روپے کی خطیر لاگت سے تعمیر ہونے والے اسٹیٹ آف دی آرٹ ‘جوڈیشل ٹاورز’ کا سنگِ بنیاد رکھیں گی۔ 30 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہونے والے اس منصوبے کے تحت دو فلک بوس جوڈیشل ٹاورز تعمیر کیے جائیں گے جن میں 184 جدید عدالتیں قائم ہوں گی۔ اس کے علاوہ منصوبے میں 476 گاڑیوں کی گنجائش کا پارکنگ پلازہ، تین بیسمنٹ فلورز پر مشتمل 10 منزلہ ایڈمن بلاک، دائری برانچ، جدید ریکارڈ روم اور اے ڈی سی آر (ADCR) سینٹر بھی بنایا جائے گا، جس سے سائلین اور وکلاء کو تمام عدالتی سہولیات ایک ہی جگہ میسر آئیں گی۔