توند نکلنے سے ایک اور سنگین مرض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق
Web Desk
3 December 2025
پیٹ اور کمر کے گرد چربی میں اضافے یا آسان الفاظ میں توند نکلنے سے صرف شخصیت ہی متاثر نہیں ہوتی بلکہ اس سے دل کو بھی سنگین نقصان پہنچ سکتا ہے۔
یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
جرمنی کے University Medical Center Hamburg-Eppendorf کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ جسمانی وزن چاہے کم ہو یا زیادہ، مگر پیٹ اور کمر کے اردگرد چربی جمع ہونے سے دل کی ساخت میں نقصان دہ تبدیلیاں آتی ہیں۔اس تحقیق میں 46 سے 78 سال کی عمر کے 2244 افراد کو شامل کیا گیا۔ان افراد کے جسمانی وزن کی جانچ پڑتال کی گئی جبکہ توند کی چربی کا جائزہ بھی لیا۔اس کے بعد ایم آر آئی اسکینز سے ان کی دل کی صحت کا تجزیہ کیا گیا۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ توند نکلنے سے دل کے مسلز کی موٹائی بڑھ جاتی ہے جبکہ دل کے چیمبرز کا حجم گھٹ جاتا ہےتحقیق کے مطابق یہ تبدیلیاں مردوں میں زیادہ نمایاں ہوتی ہیں، خاص طور پر دل کی دائیں شریان میں، جو پھیپھڑوں کو خون پہنچاتی ہے۔محققین نے بتایا کہ اس سے دل پر تناؤ بڑھتا ہے اور یہ عندیہ بھی ملتا ہے کہ یہ اضافی چربی نظام تنفق اور پھیپھڑوں پر بھی اثر انداز ہوسکتی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ تحقیق میں امراض قلب کا خطرہ بڑھانے والے عناصر کو مدنظر رکھنے کے بعد بھی مردوں کی دل کی ساخت میں اس فرق کو دریافت کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ جسمانی وزن سے مردوں کی دل کی صحت زیادہ متاثر ہوتی ہے۔محققین کے مطابق توند اور دل کی صحت کے درمیان تعلق موجود ہے، چاہے جسمانی وزن جتنا کم یا زیادہ ہو۔
متعلقہ عنوانات
بنگلہ دیش میں خسرے سے ایک ہزار سے زائد بچے ہلاک
12 September 2026
ہیپاٹائٹس سی کے مریض ایک کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز، اسلام آباد سے ملک گیر اسکریننگ پروگرام شروع
12 September 2026
روزانہ ایک انڈے کا استعمال وزن بڑھنے سے روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے
12 September 2026
بنوں میں 8 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق
11 September 2026
ملک بھر کے 115 مخصوص اضلاع میں 21 تا 27 ستمبر ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا اعلان
11 September 2026
بنگلہ دیش میں خسرے سے ایک ہزار سے زائد بچے ہلاک
11 September 2026
وزیراعظم سے گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، پولیو کے خاتمے، ڈیجیٹل ادائیگیوں پر گفتگو
10 September 2026
بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف، نوٹیفکیشن جاری
10 September 2026