پی ایچ سی کا اتائیوں کیخلاف کریک ڈاؤن، ایک ماہ میں مزید 646 غیر قانونی مراکز سیل
Web Desk
6 July 2026
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن (PHC) نے اتائیت کے خلاف اپنی کارروائیاں مزید تیز کرتے ہوئے ماہِ جون کے دوران صوبے بھر میں 2,837 چھاپے مارے، جن کے نتیجے میں مزید 646 غیر قانونی علاج گاہوں اور مراکز کو سیل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق، صوبائی دارالحکومت لاہور میں سب سے زیادہ 457 چھاپے مارے گئے، جہاں 142 اتائیوں کے کاروبار سربمہر کیے گئے۔ دوسری جانب، فیصل آباد میں انسدادِ اتائیت ٹیموں نے 123 چھاپے مار کر 32 غیر قانونی مراکز بند کیے جبکہ سرگودھا میں 17، راجن پور میں 27، قصور میں 43، اور گوجرانوالہ و سیالکوٹ میں 23، 23 اتائی مراکز کو سیل کر کے عطائیوں کے خلاف شکنجہ مزید کس دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
حالتِ سکون میں پاؤں کی ہڈیوں میں درد دل کی خطرناک بیماری کی علامت، ماہرین
16 September 2026
سانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جا سکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافات
15 September 2026
خواتین میں مصنوعی پلکوں کا استعمال، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
15 September 2026
وزن کم کرنے والی ادویات کا خودکشی کے خیالات سے تعلق کا انکشاف
15 September 2026
خیبرپختونخوا: چکن گونیا کے کیسز میں اضافہ، نوشہرہ کے متعدد گاؤں متاثر
15 September 2026
ایڈز کے خاتمے کیلئے علاج کے ساتھ مؤثر آگاہی پر توجہ دینا ہو گی: مصطفیٰ کمال
14 September 2026
ہیلتھ ایشیا نمائش: شعبہ صحت میں عالمی تعاون اور جدت کا نیا سنگِ میل
14 September 2026
کراچی ایئرپورٹ: فضائی مسافروں کے لیے لازمی نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی تاریخ میں 25 ستمبر تک توسیع
14 September 2026