امریکی فوج نے ایران پر فضائی حملے شروع کر دیے
Web Desk
8 July 2026
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق کمانڈر اِن چیف کی ہدایت پر امریکی افواج نے ایران کے خلاف مزید فضائی حملوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ان حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی جہاز رانی کی آزادی کو خطرے میں ڈالنے کی ایرانی صلاحیت کو مزید کمزور کرنا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ بین الاقوامی اہمیت کی حامل آبی گزرگاہ میں آزادانہ سفر کرنے والے تجارتی جہازوں اور ان کے شہری عملے کے خلاف حالیہ بلاجواز جارحیت پر امریکا ایران کو جواب دہ ٹھہرا رہا ہے۔ ایک امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف آج ہونے والے حملے منگل کو کیے گئے حملوں کی نسبت زیادہ بڑے پیمانے پر متوقع ہیں۔ اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے بھی دھمکی دی تھی کہ گزشتہ رات کے حملے کے بعد ممکن ہے کہ آج رات ایران پر مزید سخت حملے کیے جائیں۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا اور خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق بندر عباس، سرک، کونارک، چابہار اور ابوموسیٰ جزیرے میں زوردار دھماکے سنے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق چابہار میں ہونے والے دھماکوں کے بعد بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے، جبکہ وہاں امریکی حملے کے باعث ایک پروجیکٹائل کا ٹکڑا امام علی اسپتال پر بھی گرا ہے۔ اس کے علاوہ بوشہر صوبے کے قریب بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، تاہم بوشہر پر امریکی حملے سے وہاں موجود جوہری پاور پلانٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ ان حملوں کے ردعمل میں ایرانی حکام کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے اور ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی فورسز جلد ہی خطے میں قائم امریکی فوجی اڈوں پر بڑے پیمانے پر حملے شروع کریں گی۔
متعلقہ عنوانات
اسرائیل نے پورے مشرق وسطیٰ میں بدامنی پھیلا رکھی ہے: مسعود پزشکیان
16 August 2026
حج 2027 کی درخواستوں کی وصولی 18 اگست سے شروع ہوگی، وزارت مذہبی امور
16 August 2026
نیویارک کے میئر زہران ممدانی کی اہلیہ کے دورۂ شام و لبنان اور سیکیورٹی تنازع پر ’غلط فہمی‘ کی وضاحت
16 August 2026
14 اگست کو احتجاج کرنے والے ہم میں سے نہیں: اختیار ولی پی ٹی آئی پر برس پڑے
16 August 2026
امریکا اور پاکستان کےدرمیان دوطرفہ تجارت 8 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی: نیٹلی بیکر
16 August 2026
سندھ میں نئے صوبے بنانے کا مقدمہ سب سے زیادہ مضبوط ہے: ایم کیو ایم
16 August 2026
پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: ہسپانوی سفیر
16 August 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز سے اٹک کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
16 August 2026