LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امارات میں ایکو واک 2026ء کا انعقاد، 500 سے زائد افراد نے ماحولیاتی تحفظ کا پیغام دیا سعودیہ کی حوثی باغیوں کیخلاف مہم آئندہ سال تک طویل کرنے کی تیاری بلغاریہ میں پانچ سال تک بڑے سائبر حملوں، ہیکنگ آپریشن کا انکشاف صدر پوتن اور شی جن پنگ کے درمیان مذاکرات مفید اور بامقصد رہے، روسی صدارتی معاون مغربی سینیگال کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ایک شخص ہلاک عجمان میں پہلے عالمی میڈیا فورم 2026ء کا انعقاد، 17 ممالک کے 68 مقررین شریک تقسیم اور لوگوں کو آپس میں لڑانے کی کوششیں ناقابل قبول ہیں: مراد علی شاہ بلاول بھٹو کے بیان پر وفاقی وزرا کی چیخیں نکل رہی ہیں: سعید غنی بھارت کے پاس 36 میں سے 32 رافیل طیارے رہ گئے: برطانوی جریدے کی پاکستان مؤقف کی تصدیق پوتن اور شی میں مذاکرات دوستانہ ماحول میں ہوئے، ٹرمپ سے بھی بات چیت ہوگی: کریملن پرنس ولیم سے ملاقات میں سیف علی خان کے شاہی خاندانی پس منظر کا بھی ذکر تعلیم حکومتوں کی ترجیح نہیں، تعلیمی نظام تباہ ہو رہا ہے: حافظ نعیم الرحمان وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں پنچائیت نظام کی اصولی منظوری دیدی میڈ اِن رشیا فورم میں شریک پاکستانی تجارتی وفد کے اعزاز میں سفیر پاکستان کا خصوصی عشائیہ تفصیلی مذاکرات کیلئے وقت نہیں، پوتن اور ٹرمپ کے درمیان ملاقات مختصر ہوگی: کریملن

دہشت گردی کے خاتمے کے ایجنڈے پر سب کو اکٹھا ہونا پڑے گا: بیرسٹر گوہر علی خان

Web Desk

8 July 2026

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کا امن و استحکام پورے پاکستان کی سلامتی سے جڑا ہوا ہے، بلوچستان کو محفوظ بنا کر ہی پاکستان کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دشمن کے وار اور دہشت گردی کے ایجنڈے کے خلاف تمام سیاسی قوتوں کو ایک پیج پر اکٹھا ہونا پڑے گا۔

بیرسٹر گوہر نے نیلسن منڈیلا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھنا چاہیے کہ کوئی بھی ملک اپنے کمزور طبقوں کے ساتھ کیسا رویہ رکھتا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا مسنگ پرسنز (جبری گمشدگیوں) کے سنگین مسئلے کے حل کے لیے کوئی ٹھوس کمیشن تشکیل دیا گیا؟ ان کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں بروقت احتساب کا عمل شفاف ہوتا تو آج حالات بہت بہتر ہو سکتے تھے۔

اپنے خطاب میں چیئرمین پی ٹی آئی نے انتخابی نتائج پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “یہ اٹھارویں آل پارٹیز کانفرنس ہے، لیکن افسوس کی بات ہے کہ الیکشن جیتنے کے باوجود ہمارے پاس بلوچستان میں سیٹیں نہیں ہیں۔” انہوں نے زور دیا کہ حقیقی سیاسی مینڈیٹ کے ساتھ ہی اسمبلی میں آنا سب کے لیے بہتر ہوگا۔ بیرسٹر گوہر نے یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان کے حالات بہتر کرنے کے لیے صوبے کی نمائندہ جماعتیں جو بھی تجاویز دیں گی، پی ٹی آئی ان کے ساتھ کھڑی ہو گی۔

بیرسٹر گوہر نے آزاد کشمیر کے عوام کے عوامی مطالبات کی بھرپور تائید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جائز مطالبات کو فوری تسلیم کیا جانا چاہیے، جس طرح ہم بلوچستان کے مطالبات کے ساتھ کھڑے ہیں۔ خیبر پختونخوا کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے دور میں بھی دہشت گردی کا سامنا رہا اور تین اضلاع شدید غیر محفوظ تھے، جس کے بعد باجوڑ میں ایک کوآرڈینیشن کمیٹی بنائی گئی۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم ہمیشہ ریاست کے ساتھ کھڑے رہے، لیکن اس کے باوجود پی ٹی آئی کو ہمیشہ نظرانداز کیا گیا۔ بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور جب تک ملک میں امن و امان قائم نہیں ہوگا، معاشی ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا