LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط 9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق 12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق

ایران نے دوبارہ امریکی حملوں پر آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکی دیدی

Web Desk

8 July 2026

ایران نے امریکا کی جانب سے کی جانے والی حالیہ عسکری کارروائیوں کے جواب میں آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی سخت دھمکی دے دی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق حکام نے واضح کیا ہے کہ دشمن کے ہر ایک حملے کا جواب دو حملوں سے دیا جائے گا، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جزیرہ خارگ پر قبضے کے بیان پر بھی ایران نے سخت تنبیہ جاری کی ہے۔ ایران کے پارلیمانی قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی نے انتہائی جارحانہ موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا نے حماقت کی تو ایک بھی امریکی فوجی زندہ واپس نہیں جائے گا۔ انہوں نے ایران کے خلاف امریکا کا ساتھ دینے والے خلیجی ممالک کو بھی سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے تیل اور گیس کے کنوؤں کی حفاظت کریں، کیونکہ ایران اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایران نے آبنائے ہرمز میں اپنے نئے انتظام و انصرام کو تسلیم کرنے کا بھی مطالبہ کر دیا ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے موجودہ بحران کا ذمہ دار واشنگٹن کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے مفاہمتی یادداشت کی شرائط کو یکسر پامال کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ امریکی حملوں نے سابقہ معاہدوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور امریکا نے جان بوجھ کر معاہدے کی پانچویں شق کو نظرانداز کیا ہے۔ ترجمان نے اعادہ کیا کہ ایران اپنی قومی خودمختاری اور مفادات کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا، تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ آبنائے ہرمز میں محفوظ جہاز رانی کی اصل ذمہ داری ہمیشہ کی طرح ایران کی ہی ہے۔ ایران کے اس سخت ترین موقف اور خلیجی ممالک کو دی جانے والی کھلی وارننگ کے بعد خطے میں پائے جانے والے عالمی توانائی کے بحران اور جنگ کے خطرات مزید سنگین ہو گئے ہیں۔