LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیل نے پورے مشرق وسطیٰ میں بدامنی پھیلا رکھی ہے: مسعود پزشکیان حج 2027 کی درخواستوں کی وصولی 18 اگست سے شروع ہوگی، وزارت مذہبی امور نیویارک کے میئر زہران ممدانی کی اہلیہ کے دورۂ شام و لبنان اور سیکیورٹی تنازع پر ’غلط فہمی‘ کی وضاحت 14 اگست کو احتجاج کرنے والے ہم میں سے نہیں: اختیار ولی پی ٹی آئی پر برس پڑے امریکا اور پاکستان کےدرمیان دوطرفہ تجارت 8 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی: نیٹلی بیکر سندھ میں نئے صوبے بنانے کا مقدمہ سب سے زیادہ مضبوط ہے: ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: ہسپانوی سفیر وزیراعلیٰ مریم نواز سے اٹک کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل حکومت نے روکا تو تحريک گھیراؤ میں بدل جائے گی، حافظ نعیم الرحمان امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا: ایرانی سفارتخانہ ٹرمپ نے اسلام آباد مفاہمت کے ذریعے ایران کو تسلیم کر لیا: باقر قالیباف ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی امریکی سینٹ کام کمانڈر بریڈ کوپر کا 10 روزہ مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل

نائب وزیراعظم وکی زیر صدارت او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی تیاریوں سے متعلق اہم اجلاس

Web Desk

8 July 2026

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت او آئی سی (OIC) وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی کا ساتواں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ پاکستان رواں ماہ کی 12 اور 13 جولائی کو اس باوقار بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرنے جا رہا ہے، جس میں اسلامی دنیا سے اہم ترین وفود شرکت کریں گے۔

اجلاس کے دوران کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے لیے کیے گئے تمام انتظامات کا تفصیلی اور باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیراعظم کو کانفرنس کے مقام، طے شدہ پروگرامز، غیر ملکی وفود کی سہولت کاری، پروٹوکول، سکیورٹی، لاجسٹکس، میڈیا کوریج کے انتظامات اور مختلف وزارتوں کے درمیان باہمی رابطوں کے نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تیاریوں کے آخری مرحلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ہدایت کی کہ وہ آپس میں مکمل ہم آہنگی اور فعال کردار کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام زیر التوا امور کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ پاکستان کی روایتی مہمان نوازی اور بہترین سفارتی معیار کے مطابق اس کانفرنس کا کامیاب اور مؤثر انعقاد یقینی بنایا جا سکے۔

اجلاس میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ، پارلیمانی سیکریٹری برائے انسانی حقوق صبا صادق، وفاقی سیکریٹریز اور متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور کانفرنس کی کامیابی کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں۔