LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 21 نشستوں پر الیکشن 02 اگست کو: 12 لاکھ ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، پی ایس ایل سیزن کی تیاریوں پر گفتگو دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے قاہرہ میں جلد اہم اجلاس متوقع پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس کی حد بحال قائداعظم محمد علی جناح کی بہن فاطمہ جناح کی آج سالگرہ منائی جا رہی ہے ایران کی قشم جزیرے پر امریکی حملے کی شدید مذمت کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق پاسداران انقلاب کا کویت میں امریکا کی علی السالم ایئربیس پر حملے کا دعویٰ علیم خان صرف بیان نہ دیں، استعفیٰ دے کر اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں: سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردِعمل امریکا نے چین، بھارت، روس اور ایران کے اداروں پر نئی پابندیاں لگا دیں سینٹ کام نے ایران کے امریکی طیارے تباہ کرنے کے دعوے مسترد کر دیئے

پی ٹی آئی وفد کا آج سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کا فیصلہ

Web Desk

8 January 2026

تحریک انصاف کے وفد نے آج سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے بیرسٹر گوہر کی سربراہی میں اسلام آباد میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر، جنید اکبر اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق سپیکر سے ملاقات کے دوران محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔
ادھر حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی کو گرین سگنل دے دیا ہے جبکہ حکومتی وفد سپیکر کی درخواست پر مذاکرات کیلئے آمادہ ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات صرف پی ٹی آئی کے منتخب نمائندوں سے ہوں گے، غیر منتخب افراد سے بات چیت نہیں کی جائے گی۔
دوسری جانب سپیکر آفس ذرائع کے مطابق ابھی تک تحریک انصاف کی جانب سے مذاکرات کیلئے باضابطہ رابطہ نہیں کیا گیا، تاہم اپوزیشن کی رضامندی کی صورت میں پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے گا۔

پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر سردار ایاز صادق نے تحریک انصاف کو اپنے چیمبر میں ملاقات کی دعوت دے رکھی ہے، مگر تاحال اپوزیشن کی جانب سے رابطہ نہیں ہوا۔