بھارت اور اسرائیل سے کتب کی درآمد پر پابندی برقرار، وفاقی آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم کر دیا
Web Desk
17 April 2026
وفاقی آئینی عدالت نے ایک اہم فیصلے میں بھارت اور اسرائیل سے کتب سمیت ہر قسم کی اشیاء کی درآمد پر پابندی کے حکومتی نوٹیفکیشن کو قانونی طور پر درست قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے اس معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے وفاقی حکومت کو دی گئی تمام ہدایات اور نظرثانی کے احکامات کو کالعدم کر دیا ہے۔
جسٹس عامر فاروق کی جانب سے جاری کردہ اکثریتی فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے معاملات خالصتاً ایگزیکٹو (حکومت) کا صوابدیدی اختیار ہیں، اور عدلیہ ان حساس معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی۔ عدالت نے قرار دیا کہ یہ حکومت کا فیصلہ ہے کہ وہ کن ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات رکھنا چاہتی ہے، اور اگر عدلیہ اس حوالے سے احکامات جاری کرے گی تو یہ اختیارات سے تجاوز ہوگا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں آرٹیکل 9 کے تحت ‘پڑھنے کے حق’ کو بنیادی انسانی حق تو تسلیم کیا، تاہم یہ بھی واضح کیا کہ یہ حق ملکی قوانین اور خارجہ پالیسی کے تابع ہے۔ عدالت کے مطابق، اگرچہ بھارت سے قانون کی کتب سستی ملتی ہیں، لیکن ریاست کی خارجہ پالیسی اور 2019 میں آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد بھارت سے تجارت پر عائد پابندی برقرار رہے گی۔ لاہور ہائیکورٹ نے قبل ازیں علم کی فراہمی کو بنیاد بنا کر حکومت کو نرمی برتنے کا حکم دیا تھا، جسے وفاقی آئینی عدالت نے یہ کہہ کر ختم کر دیا کہ ہائیکورٹ کے پاس اپنے طور پر ایسی کارروائی کا اختیار نہیں تھا۔
متعلقہ عنوانات
خطے کی کشیدگی سے نمٹنے کے لئے مکمل تیاری رکھیں: وزیراعظم
16 July 2026
محسن نقوی کا بوئنگ ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پی آئی اے کیلئے 16 نئے طیاروں پر پیش رفت
16 July 2026
اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر شنگھائی پہنچ گئے
16 July 2026
پاکستان کا جاپانی سفیر کو ڈی مارش، مشترکہ اعلامیے پر احتجاج
16 July 2026
مریم نواز کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے دوران دیوار گر گئی
16 July 2026
انسانی پلاسنٹا کی غیر قانونی خرید و فروخت کیس؛ اسلام آباد کی عدالت نےملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
16 July 2026
ڈاکٹر آکاش قتل کیس؛ پولیس نے لڑکی سمیت 3 ملزمان کو مفرور قرار دے دیا
16 July 2026
پنجاب حکومت خوابوں کی تعبیر تک نوجوانوں کا ساتھ دے گی: مریم نواز
16 July 2026