LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا، پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: اسماعیل بقائی دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا نانٹکیٹ کے ساحل کے قریب لاپتا طبی طیارے کا ملبہ مل گیا، 6 افراد تاحال لاپتا اپوزیشن کمیٹی کے ساتھ اچھا معاہدہ تیار ہوا، سہیل آفریدی نے سبوتاژ کر دیا: محسن نقوی پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ، شہید پاکستانی شہریوں کی نمازِ جنازہ ادا وزیراعظم کی محسن نقوی سے ملاقات، خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے سخت فیصلوں پر غور وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اپوزیشن سے مذاکرات پر تبادلہ خیال

چین ایران کونیافضائی دفاعی نظام دینے کی تیاری کررہاہے، امریکی میڈیاکادعویٰ

Web Desk

11 April 2026

امریکی میڈیانے دعویٰ کیاہےکہ چین آئندہ چند ہفتوں میں ایران کو نئے فضائی دفاعی نظام فراہم کرنےکی تیاری کررہا ہے۔امریکی ٹی وی رپورٹ میں انٹیلی جنس حکام  کے حوالے سےدعویٰ کیاگیا ہے کہ بیجنگ نئے فضائی دفاعی نظام کی کھیپ کسی تیسرے ملک کے ذریعےایران بھیجنے پر کام کررہا ہے۔

رپورٹ میں کہاگیاہے کہ  چین ایران کو کندھے پر رکھ کر چلائے جانے والے طیارہ شکن میزائل سسٹمز فراہم کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔اس حوالے سے واشنگٹن میں چینی سفارتخانے کا کہنا ہے چین نے کبھی بھی تنازع کے کسی فریق کو ہتھیار فراہم نہیں کیے، امریکی ٹی وی پر زیر بحث معلومات درست نہیں ہیں، ایک ذمہ دار بڑی ریاست کے طور پر چین مسلسل اپنی بین الاقوامی ذمے داریاں پوری کرتا ہے۔

چینی سفارتخانے کے مطابق ہم امریکی فریق پر زور دیتے ہیں کہ وہ بے بنیاد الزامات لگانے، بدنیتی پر مبنی روابط قائم کرنے اور سنسنی پھیلانے سے گریز کرے۔