ایرانی شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا جسد خاکی قم منتقل، نماز جنازہ ادا
Web Desk
7 July 2026
بین الاقوامی میڈیا گروپ نے ایران میں حالیہ جلوسِ جنازہ پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے تہران کی ایک بڑی سیاسی اور سزویراتی جیت قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، یہ اجتماع محض ایک قومی الوادعیہ نہیں تھا بلکہ حالیہ جنگ کے بعد ایرانی مزاحمت کی ایک طاقتور علامت بن کر سامنے آیا ہے، جس میں عوام کی ریکارڈ تعداد نے شرکت کی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس جلوس میں عوام کے جمِ غفیر نے امریکہ اور اسرائیل کو یہ واضح پیغام دے دیا ہے کہ ایران کے حصے بخرے کرنے اور اسے اندرونی طور پر کمزور کرنے کی تمام بیرونی کوششیں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ ایران اس شدید جنگی صورتحال کے باوجود خود کو محفوظ رکھنے میں کامیاب رہا ہے، اور یہی بقا اور عوامی مزاحمت اب عالمی طاقتوں کے ساتھ مستقبل کی کسی بھی مذاکراتی حکمتِ عملی میں ایران کی سب سے مضبوط بنیاد بنے گی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس تاریخی اجتماع نے تزویراتی طور پر انتہائی اہم سمندری گزرگاہ ‘آبنائے ہرمز’ (Strait of Hormuz) پر ایران کے اثر و رسوخ اور پوزیشن کو مزید مستحکم کر دیا ہے۔
ماہرین کے مطابق، موجودہ صورتحال نے ایران کو اس قابل بنا دیا ہے کہ اب وہ نیوکلیئر پروگرام (جوہری معاہدے) پر کسی بھی قسم کی نئی ڈیل کے لیے اس بات کو اولین شرط کے طور پر سامنے رکھ سکے کہ عالمی برادری آبنائے ہرمز پر ایران کے مکمل کنٹرول اور سیکیورٹی کردار کو تسلیم کرے۔
متعلقہ عنوانات
نیٹو سمٹ سے پہلے روس کے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر حملے، 24 افراد ہلاک
7 July 2026
اسرائیل کا جنوبی لبنان کے علاقے العقیدہ میں کار پر میزائل حملہ، 3 خواتین، شامی شہری جاں بحق
7 July 2026
وعدے نہیں عملی اقدامات چاہئیں، غزہ پیس بورڈ کا حماس سے مطالبہ
7 July 2026
اقوام متحدہ کا انتظامی کمیٹی تحلیل کرنے کے حماس کے فیصلے کا خیر مقدم
7 July 2026
اقوام متحدہ کا ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ
7 July 2026
اسرائیل نے مجھے مارنے کیلئے قید کیا، لگتا نہیں زندہ بچ سکوں: فلسطینی ڈاکٹر حسام ابو صفیہ
7 July 2026
اسرائیل کی جنوبی لبنان میں مسلسل بمباری، 90 ہزار گھر تباہ، 6 لاکھ افراد واپسی کے منتظر
7 July 2026
لبنانی سپیکر کا مسیحی برادری کی جانب سے نیتن یاہو کے بیان کی تردید کا خیر مقدم
7 July 2026