102 سالہ چینی خاتون جسے 50 سال میں کبھی ہسپتال جانے کی ضرورت نہیں پڑی
Web Desk
16 March 2026
چین کے صوبے ژجیانگ کے علاقے تانیژو سے تعلق رکھنے والی 102 سالہ جن باؤ لینگ اپنے علاقے میں لمبی عمر اور خوش مزاج شخصیت کے باعث جانی جاتی ہیں۔
حیرت انگیز بات یہ ہے کہ 102 سال کی عمر میں بھی جن باؤ لینگ ذہنی طور پر انتہائی مستعد ہیں اور جسمانی طور پر بھی ان کی صحت مثالی ہے۔ ان کے بیٹے Ho Hoami کے مطابق گذشتہ 50 سال کے دوران انہیں کبھی ہسپتال جانے کی ضرورت نہیں پڑی۔
جن باؤ لینگ کی روزمرہ زندگی بھی دلچسپ ہے۔ وہ صبح تقریباً نو بجے اٹھتی ہیں، نہانے کے بعد باغ میں سورج کی روشنی سے لطف اندوز ہوتی ہیں اور شام سات بجے کے قریب سونے کے لیے جاتی ہیں۔ دن بھر وہ کئی مرتبہ مختصر قیلولہ کرتی ہیں، جس کے نتیجے میں وہ مجموعی طور پر دن میں تقریباً پندرہ گھنٹے سوتی ہیں۔
ان کا کھانے پینے کا انداز بھی منفرد ہے۔ دوپہر اور رات کے کھانے میں وہ نوڈلز یا چاول کو ترجیح دیتی ہیں اور گوشت بھی پسند کرتی ہیں۔ کیک اور چائے ان کی پسندیدہ خوراک میں شامل ہیں، جن میں براؤن چینی اور کھجوریں استعمال ہوتی ہیں۔ روزانہ دو انڈے اور تین مالٹے بھی ان کی غذا کا حصہ ہیں، تاہم سبزیاں انہیں زیادہ پسند نہیں۔
اگرچہ اب ان کی ٹانگوں کے جوڑ کم لچکدار ہیں اور چلنے کے لیے مدد درکار ہے، لیکن ان کی بینائی شاندار ہے اور ہاتھ بالکل درست کام کرتے ہیں، یہاں تک کہ وہ اب بھی سلائی کر لیتی ہیں۔
جن باؤ لینگ کی زندگی اس بات کی یاد دہانی کراتی ہے کہ صحت مند طرز زندگی اور خوش مزاج شخصیت لمبی عمر اور بہترین معیارِ زندگی کے لیے کس قدر اہم ہیں۔
متعلقہ عنوانات
91 سالہ شخص نے 2193 میل کا سفر مکمل کرکے دوبارہ ریکارڈ بنالیا
12 September 2026
چین: ویڈیوز کیلئے بے تحاشا کھانا کھانے والی 24 سالہ انفلوئنسر اچانک چل بسی
12 September 2026
دنیا کی سب سے ’’ دُبلی پتلی کار‘‘، ریکارڈ بُک میں نام درج
12 September 2026
91 سالہ شخص نے 2193 میل کا سفر مکمل کرکے دوبارہ ریکارڈ بنالیا
11 September 2026
اکشے کمار کی میم سے ایرانی سفارتخانے کا ٹرمپ پر طنز
11 September 2026
20 برس سے ایک ہی نمبر استعمال کرنے والی خاتون بڑا انعام جیت گئی
11 September 2026
اطالوی شہری کے سامان سے مگرمچھ کا سر نکل آیا
10 September 2026
فرانس کے میوزیم سے معروف مصور رینوائر کی 2 پینٹنگز چوری
10 September 2026