برطانیہ میں بہروپئے نے انتہا کردی! ایڈمرل بن کر فوجی تقریب میں شرکت
Web Desk
14 November 2025
رطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق برطانیہ میں ایک بہروپئے نے فوجی تقریب میں ایسا دھوکا دیا کہ سب حیران رہ گئے۔ شخص نے خود کو ریئر ایڈمرل ظاہر کرتے ہوئے شمالی ویلز کے شہر لینڈڈنو میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور دوسری جنگِ عظیم میں خدمات انجام دینے والے فوجیوں کی یادگار پر پھول چڑھائے۔
تقریب کے دوران وہ یادگار کے سامنے باقاعدہ فوجی انداز میں سلامی دیتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ اس نے ریئر ایڈمرل کی وردی پہن رکھی تھی جس پر بارہ تمغے سجے ہوئے تھے، جنہیں بعد میں جعلی سمجھا گیا۔
مقامی پولیس کے مطابق یہ شخص اس سے قبل بھی مختلف یادگاری تقریبات میں اسی طرح شریک ہوتا رہا ہے۔
رائل نیوی نے اس عمل کو ’’سابق فوجیوں کی توہین‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام ممکنہ طور پر 1894 کے یونیفارمز ایکٹ کے تحت جرم بھی ہوسکتا ہے، جس کے تحت فوجی وردی یا عہدے کی جعلی نمائندگی قابلِ سزا فعل ہے۔
واقعے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس اور متعلقہ اداروں نے معاملے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکا: ایک گھنٹے میں 415 کاغذی جہاز بنانے کا ریکارڈ
16 September 2026
فٹبال کھیلتے جنگلی ہاتھی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
16 September 2026
کرایہ، اے آئی اور دنیا سے تنگ 100 سے زائد افراد سمندر کے سامنے چیخنے پہنچ گئے
15 September 2026
جیل سے فرار ہوکر عورت کا روپ دھارنے والا شخص 8 سال بعد پکڑا گیا
15 September 2026
72 سالہ ملائیشین فٹبال لیجنڈ نے 20 سالہ لڑکی سے شادی کرلی
15 September 2026
امریکا: چار رکنی ٹیم نے ڈسک گالف کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا
14 September 2026
امریکا: سروے کے دوران 25 لاکھ سال قدیم دانت دریافت
14 September 2026
66 ملین برس قدیم ٹی ریکس کے قدموں کے نشانات دریافت
13 September 2026