سندھ طاس معاہدے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے: بلاول بھٹو
Web Desk
6 July 2026
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کو کڑی وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے (Indus Waters Treaty) پر کسی صورت کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، اگر اس مہم جوئی پر جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے کیونکہ بھارت پانی کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے۔
گلگت بلتستان میں وزیراعلیٰ کی حلف برداری کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے عوام کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے عوام انتہائی محب وطن پاکستانی ہیں جنہوں نے ماضی میں ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کی اور اپنی جدوجہد سے تاریخ میں ایک نمایاں مقام بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت کے عوام آج بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو کو یاد کرتے ہیں۔
اپنے جارحانہ خطاب میں چیئرمین پی پی پی نے بھارتی وزیرِ اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، “میں مودی کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم اس کی ہر سازش سے واقف ہیں۔ اسرائیل کی سازش ناکام ہو چکی ہے اور اب مودی افغانستان کی سرزمین کو استعمال کر کے پاکستان میں دراندازی کرنا چاہتا ہے۔” انہوں نے واضح کیا کہ ہماری افواج نے ماضی میں بھی بھارت کو جنگ میں عبرتناک شکست دی ہے اور اب بھی پاکستان کے عوام دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں جو ملک کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔
ملکی سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں سیاست اب محض لڑائی جھگڑے کا دوسرا نام بن چکی ہے، تاہم ہم تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر ملک کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔ انہوں نے گلگت بلتستان میں عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مستقبل کے حوالے سے بڑا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اب جی بی اور آزاد کشمیر کو ان کے مکمل آئینی حقوق دینا پڑیں گے، کیونکہ یہ خطے اب پرانی تنخواہ یا پرانے نظام پر چلنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں کچھ سیاسی جماعتوں کا انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ انتہائی افسوسناک ہ
متعلقہ عنوانات
تیل کی قیمتیں کم رکھنا امریکا کی پہلی ، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا دوسری ترجیح ہے: جے ڈی وینس
15 August 2026
انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس
15 August 2026
آزاد کشمیر الیکشن: نتائج کو’’فارم 47 پلس‘‘ کے نام سے یاد رکھا جائیگا: شرجیل میمن
15 August 2026
نیویارک کی تاریخی پاکستان ڈے پریڈ 42ویں سال میں داخل، بلال سعید پہلی بار میڈیسن ایونیو پر سر بکھیریں گے
15 August 2026
راولپنڈی: 6 سالہ لاپتہ حریم کی 10 روز بعد بھی عدم بازیابی، لواحقین کا پولیس کے خلاف احتجاج
15 August 2026
شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک
15 August 2026
آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز
15 August 2026
ماڈل ارشد چائے والا کا پاسپورٹ ایک سال بعد بھی تجدید نہ ہوا، عدالت نے جواب طلب کرلیا
15 August 2026