LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
تیل کی قیمتیں کم رکھنا امریکا کی پہلی ، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا دوسری ترجیح ہے: جے ڈی وینس انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس آزاد کشمیر الیکشن: نتائج کو’’فارم 47 پلس‘‘ کے نام سے یاد رکھا جائیگا: شرجیل میمن نیویارک کی تاریخی پاکستان ڈے پریڈ 42ویں سال میں داخل، بلال سعید پہلی بار میڈیسن ایونیو پر سر بکھیریں گے شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز دنیا کے کسی معاشرے نے خواتین کو محکوم رکھ کر ترقی نہیں کی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مخالفین کیساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا، امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شکایت کا موقع ملے گا: نوازشریف مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اجلاس شروع، آزادکشمیر میں حکومت سازی پر غور بھارتی حکام نے میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا لبنانی حکومت فوج کو اسرائیلی دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہی ہے: حزب اللہ انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ٹل گیا، 20 افراد جاں بحق وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت آسمان کی طرف دیکھ رہا ہوں، بے گناہ لوگ جیلوں میں قید ہیں: شیخ رشید امریکا ایران مذاکرات میں ڈیڈ لاک، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 6 فلسطینی شہید

Web Desk

6 July 2026

غزہ کی پٹی پر جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود اسرائیلی افواج کے حملے تھم نہ سکے، اور مختلف علاقوں میں تازہ ترین بمباری و ڈرون حملوں کے نتیجے میں مزید 6 فلسطینی شہید اور 20 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں الرشید اسٹریٹ پر سفر کرتی ہوئی ایک گاڑی کو اسرائیلی ڈرون نے نشانہ بنایا۔ اس تباہ کن ڈرون حملے کے نتیجے میں 4 فلسطینی موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ 16 افراد شدید زخمی ہوئے۔ خان یونس کے ہی دوسرے علاقے ‘المواصی’ میں بے گھر ہونے والے مظلوم فلسطینیوں کے خیموں پر بھی اسرائیل کی جانب سے حملہ کیا گیا، جس میں مزید 2 فلسطینی شہید اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔

 بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق، غزہ پر اسرائیلی پابندیاں پہلے سے کہیں زیادہ سخت ہو چکی ہیں، جس کے باعث ہسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں میں زندگی بچانے والے ضروری طبی سامان اور ادویات کی شدید قلت برقرار ہے، جس سے زخمیوں کے علاج معالجے میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

 غزہ کی وزارتِ صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، اکتوبر 2025ء سے لے کر اب تک کے حملوں میں 1 ہزار 72 فلسطینی شہید اور 3 ہزار 463 زخمی ہو چکے ہیں۔ جبکہ اکتوبر 2023ء سے جاری اس طویل جنگ میں اب تک شہداء کی مجموعی تعداد 73 ہزار 98 تک پہنچ گئی ہے اور زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 1 لاکھ 73 ہزار 571 ہو چکی ہے۔