LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
تیل کی قیمتیں کم رکھنا امریکا کی پہلی ، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا دوسری ترجیح ہے: جے ڈی وینس انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس آزاد کشمیر الیکشن: نتائج کو’’فارم 47 پلس‘‘ کے نام سے یاد رکھا جائیگا: شرجیل میمن نیویارک کی تاریخی پاکستان ڈے پریڈ 42ویں سال میں داخل، بلال سعید پہلی بار میڈیسن ایونیو پر سر بکھیریں گے شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز دنیا کے کسی معاشرے نے خواتین کو محکوم رکھ کر ترقی نہیں کی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مخالفین کیساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا، امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شکایت کا موقع ملے گا: نوازشریف مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اجلاس شروع، آزادکشمیر میں حکومت سازی پر غور بھارتی حکام نے میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا لبنانی حکومت فوج کو اسرائیلی دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہی ہے: حزب اللہ انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ٹل گیا، 20 افراد جاں بحق وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت آسمان کی طرف دیکھ رہا ہوں، بے گناہ لوگ جیلوں میں قید ہیں: شیخ رشید امریکا ایران مذاکرات میں ڈیڈ لاک، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا: ٹرمپ کا ایک بار پھر دعویٰ

Web Desk

6 July 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے اپنے سخت عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا۔

امریکہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی فوج دنیا کی بہترین اور طاقتور ترین فوج ہے، جس نے عسکری میدان میں ایران کو واضح شکست دی۔ انہوں نے تہران کے ساتھ حالیہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ایران کے ساتھ اب معاملات بہتر انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، لیکن جوہری ہتھیاروں کی عدم فراہمی پر امریکہ کا مؤقف برقرار ہے اور ایران کو یہ ہدف کبھی حاصل نہیں کرنے دیا جائے گا۔

امریکی صدر نے اپنی حکومت کی کامیاب کارکردگی کا تذکرہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکی فورسز نے صرف ایران ہی نہیں بلکہ وینزویلا میں بھی بہترین اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

معیشت اور کاروباری ماحول پر بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اقتدار میں آنے کے بعد پیش گوئی کی تھی کہ چار سال کے اندر امریکی اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ جائے گی، لیکن ان کی بہترین معاشی حکمتِ عملی کے باعث اسٹاک مارکیٹ کا یہ بڑا ہدف صرف ایک سال کے اندر ہی حاصل کر لیا گیا، جو کہ ان کی انتظامیہ کی ایک بڑی کامیابی ہے۔