پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہر ضروری اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے: فیلڈ مارشل
Web Desk
6 July 2026
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) کی زیر صدارت جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں 276 ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں ملکی سلامتی، دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں، علاقائی صورتحال، قومی دفاع اور سیکیورٹی سے متعلق اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس کے آغاز میں وطنِ عزیز کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔
کور کمانڈرز کانفرنس میں افغان طالبان کے زیرِ تسلط علاقوں سے پاکستان کے خلاف بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کی منصوبہ بندی، معاونت اور مسلسل استعمال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ فورم نے واضح کیا کہ خطے میں پائیدار امن اسی صورت ممکن ہے جب افغان سرزمین کو بھارتی پراکسیوں کی سرگرمیوں سے پاک رکھا جائے۔ شرکا کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کی قیادت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے زیرِ انتظام علاقوں کو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔
فورم نے عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف اپنے عوام کے تحفظ اور قومی دفاع کا مکمل حق رکھتا ہے، اور مسلح افواج آپریشن “غضب للحق” کے تحت افغان سرحدی علاقوں سے ہونے والی دہشت گردی کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں جاری رکھیں گی۔ آرمی چیف نے دہشت گردی، جرائم اور ان کی سیاسی سرپرستی کے گٹھ جوڑ کے خاتمے کے لیے متاثرہ علاقوں میں مضبوط انتظامی ڈھانچے کی ضرورت پر زور دیا۔
سندھ طاس معاہدہ اور کشمیر پر دوٹوک مؤقف آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارت کے حالیہ بیانات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا کہ قومی سلامتی کمیٹی کی ہدایات اس معاملے پر مکمل رہنمائی فراہم کرتی ہیں اور افواجِ پاکستان حکومتی پالیسی اور عوامی امنگوں کے مطابق ملکی آبی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن ’معرکۂ حق‘ میں عبرتناک شکست کے بعد ہائبرڈ وارفیئر، جھوٹے بیانیوں اور بیرونی معاونت کے ذریعے بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے، جسے پوری قوت سے ناکام بنایا جائے گا۔
کانفرنس میں ایک بار پھر اس دیرینہ مؤقف کا اعادہ کیا گیا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور خطے میں پائیدار امن کا انحصار کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ان کا حقِ خودارادیت دینے پر ہے۔ آخر میں آرمی چیف نے تمام کمانڈرز کو ہدایت کی کہ جنگ کے بدلتے ہوئے تقاضوں کے مطابق ‘ملٹی ڈومین ٹرانسفارمیشن پلان’ پر تیزی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
متعلقہ عنوانات
تیل کی قیمتیں کم رکھنا امریکا کی پہلی ، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا دوسری ترجیح ہے: جے ڈی وینس
15 August 2026
انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس
15 August 2026
آزاد کشمیر الیکشن: نتائج کو’’فارم 47 پلس‘‘ کے نام سے یاد رکھا جائیگا: شرجیل میمن
15 August 2026
نیویارک کی تاریخی پاکستان ڈے پریڈ 42ویں سال میں داخل، بلال سعید پہلی بار میڈیسن ایونیو پر سر بکھیریں گے
15 August 2026
راولپنڈی: 6 سالہ لاپتہ حریم کی 10 روز بعد بھی عدم بازیابی، لواحقین کا پولیس کے خلاف احتجاج
15 August 2026
شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک
15 August 2026
آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز
15 August 2026
ماڈل ارشد چائے والا کا پاسپورٹ ایک سال بعد بھی تجدید نہ ہوا، عدالت نے جواب طلب کرلیا
15 August 2026