منی پور میں کشیدگی کی نئی لہر، مودی سرکار حالات پر قابو پانے میں مکمل ناکام
Web Desk
6 July 2026
بھارت کی مودی حکومت کی مبینہ متعصبانہ اور غفلت پر مبنی پالیسیوں کے باعث طویل عرصے سے خانہ جنگی کی شکار ریاست منی پور میں ایک بار پھر شدید نسلی فسادات پھوٹ پڑے ہیں۔ تازہ ترین لہر میں مسلح شرپسندوں نے مختلف مقامات پر درجنوں مکانات کو نذرِ آتش کر دیا ہے۔
بھارتی اخبار ‘ٹائمز آف انڈیا’ کی رپورٹ کے مطابق، منی پور کے ضلع کامجونگ میں اچانک تشدد بھڑک اٹھا ہے جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے تین مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے کم از کم 20 گھروں کو آگ لگا دی۔ شرپسندوں نے سب سے پہلے کوکی برادری کے سرحدی گاؤں ‘فائمول’ پر حملہ کر کے اسے نذرِ آتش کیا، جس کے نتیجے میں وہاں کے 15 مکانات مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فائمول گاؤں پر حملے کے بعد جوابی کارروائی کا سلسلہ شروع ہوا، جس میں ناگا قبائل کے دیہات کو نشانہ بنایا گیا۔ آتشزدگی کے ان واقعات میں ناگا برادری کے 7 گھروں کو شدید جزوی نقصان پہنچا۔ ایک اور واقعے میں حملہ آوروں نے ضلع کامجونگ ہی میں واقع تانگکھول ناگا بستی پر دھاوا بولا اور وہاں مزید 7 گھروں کو آگ لگا دی، جس کے بعد پورے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ‘ایمنسٹی انٹرنیشنل’ نے منی پور کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وہاں جاری مسلسل فسادات، انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور بڑے پیمانے پر ہونے والی عوامی نقل مکانی کو مودی سرکار کی بدترین تزویراتی اور انتظامی ناکامی قرار دیا ہے۔
دوسری جانب، ممتاز ماہرِ سماجیات پروفیسر اجائیلیو نیومائی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مودی حکومت کی مجرمانہ غفلت اور لاپروائی کے باعث اٹھنے والا یہ حالیہ تنازع 1990ء کی دہائی میں ہونے والی ہولناک خانہ جنگی سے بھی زیادہ تباہ کن شکل اختیار کر چکا ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق، منی پور میں امن و امان قائم کرنے میں مرکزی اور ریاستی حکومتیں مکمل طور پر بے بس دکھائی دے رہی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
تیل کی قیمتیں کم رکھنا امریکا کی پہلی ، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا دوسری ترجیح ہے: جے ڈی وینس
15 August 2026
انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس
15 August 2026
آزاد کشمیر الیکشن: نتائج کو’’فارم 47 پلس‘‘ کے نام سے یاد رکھا جائیگا: شرجیل میمن
15 August 2026
نیویارک کی تاریخی پاکستان ڈے پریڈ 42ویں سال میں داخل، بلال سعید پہلی بار میڈیسن ایونیو پر سر بکھیریں گے
15 August 2026
شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک
15 August 2026
آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز
15 August 2026
دنیا کے کسی معاشرے نے خواتین کو محکوم رکھ کر ترقی نہیں کی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
15 August 2026
مخالفین کیساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا، امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شکایت کا موقع ملے گا: نوازشریف
15 August 2026