LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، پی ایس ایل سیزن کی تیاریوں پر گفتگو دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے قاہرہ میں جلد اہم اجلاس متوقع پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس کی حد بحال قائداعظم محمد علی جناح کی بہن فاطمہ جناح کی آج سالگرہ منائی جا رہی ہے ایران کی قشم جزیرے پر امریکی حملے کی شدید مذمت کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق پاسداران انقلاب کا کویت میں امریکا کی علی السالم ایئربیس پر حملے کا دعویٰ علیم خان صرف بیان نہ دیں، استعفیٰ دے کر اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں: سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردِعمل امریکا نے چین، بھارت، روس اور ایران کے اداروں پر نئی پابندیاں لگا دیں سینٹ کام نے ایران کے امریکی طیارے تباہ کرنے کے دعوے مسترد کر دیئے ہمارے مخالفین آپس میں کسی بات پر متفق نہیں، ہماری سیاست صرف ترقی ہے: احسن اقبال

بلاول بھٹو زرداری کا قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت

Web Desk

5 January 2026

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قائدِ عوام، ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یومِ پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں انہیں شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے محروم، مظلوم اور پسے ہوئے طبقات کی لازوال آواز تھے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو وقار، شناخت اور امید دی اور یہ انقلابی سوچ متعارف کروائی کہ اصل طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ روٹی، کپڑا اور مکان کے فلسفے سے لے کر 1973ء کے متفقہ آئین تک، بھٹو شہید نے غریب عوام کے خوابوں کو ریاستی ایجنڈا بنایا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع کی بنیاد بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی پروگرام کا آغاز کر کے رکھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھٹو شہید کی شہادت ان کے نظریات کو خاموش نہ کر سکی۔

بلاول بھٹو زرداری کے مطابق قائدِ عوام کے نظریات آج بھی نسل در نسل ظلم، جبر اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کا حوصلہ عطا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دار و رسن پر بھی قائدِ عوام نے پاکستان کو جرات، خودمختاری اور امید کا ایک دائمی ورثہ عطا کیا۔

پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن پر مکمل طور پر کاربند ہے اور ایک جمہوری، منصفانہ اور عوام دوست پاکستان کی تعمیر کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ہر اس آواز میں زندہ ہیں جو حقوق کی بات کرتی ہے، ہر اس مطالبے میں زندہ ہیں جو مساوات کے لیے اٹھتا ہے اور ہر اس خواب میں زندہ ہیں جو ایک ہمدرد، جمہوری اور سربلند پاکستان کا تصور رکھتا ہے۔