آسٹریلیا نے پاکستان میں دہشتگردی پر کالعدم بی ایل اے پرپابندی لگادی
Web Desk
8 May 2026
آسٹریلیا نےکالعدم بلوچستان لبریشن آرمی اور تنظیم کے 3 سینئر رہنماؤں پرپابندیاں عائد کردیں۔
آسٹریلوی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ بلوچستان لبریشن آرمی پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، ان حملوں میں پاکستانی اور غیر ملکی شہریوں، اہم تنصیبات اور ریاستی اداروں کو نشانہ بنایا گیا۔
بیان کے مطابق آسٹریلیاکا دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی کےخلاف مقابلہ کرنے کا عزم غیرمتزلزل ہے، پابندیوں کا مقصد دہشت گروں کی مالی معاونت روکنا ہے تاکہ ان کے لیے کارروائیاں کرنا، بھرتیاں کرنا اور انتہاپسند نظریات پھیلانا مشکل بنایا جاسکے۔
آسٹریلوی حکومت نے کہا کہ وہ عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ایسے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی جو علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے خطرات کا باعث بنتے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پابندیوں کی زد میں آنے والے افراد اور تنظیم کے اثاثوں کا استعمال، لین دین یا انہیں مالی وسائل فراہم کرنا آسٹریلوی قانون کے تحت جرم ہوگا، خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے اور 10 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
وفاقی وزیرِ خزانہ کا بڑا اقدام؛ اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں ‘ایس ایم ای فنانس ٹاسک فورس’ قائم
7 July 2026
علیمہ خان کیس میں نیا قانونی موڑ؛ پراسیکیوشن کا دفاعی گواہ پر بڑا اعتراض،سماعت 9 جولائی تک ملتوی کر دی
7 July 2026
اشتیاق احمد خان جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے ممبر تعینات
7 July 2026
چین: 325 ملین ڈالرز رشوت لینے پر سرکاری عہدیدار کو سزائے موت
7 July 2026
کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار
7 July 2026
حکومت پیٹرول پر لیوی کا بھتہ وصول کر رہی ہے، قیمت 225 روپے ہونی چاہیے؛ حافظ نعیم الرحمن
7 July 2026
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اہم سفارتی اجلاس؛ کثیرالجہتی عالمی فورمز پر ملکی مؤقف مضبوط بنانے کی ہدایات
7 July 2026
اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کیس؛ الیکشن کمیشن کا چیف کمشنر کو سمری فالو کرنے کا حکم، وفاقی حکومت کو 2 ہفتوں کی مہلت
7 July 2026