علیمہ خان کیس میں نیا قانونی موڑ؛ پراسیکیوشن کا دفاعی گواہ پر بڑا اعتراض،سماعت 9 جولائی تک ملتوی کر دی
Web Desk
7 July 2026
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق درج مقدمے کی اہم سماعت ہوئی، جس میں پراسیکیوشن نے ان کے دفاعی گواہ پر بڑا قانونی اعتراض اٹھا دیا۔ دورانِ سماعت پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر ملزم خود دفعہ 340/2 کے تحت بطور گواہ پیش نہ ہو، تو وہ کسی دوسرے شخص کی گواہی پیش نہیں کر سکتا۔ انہوں نے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس امجد رفیق کے ایک فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کے مطابق ایسی دفاعی شہادت قانوناً ناقابلِ قبول ہوگی۔ پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ علیمہ خان نے دفعہ 342 کے سوالنامے میں خود بطور گواہ پیش ہونے سے انکار کیا ہے اور کوئی تحریری بیانِ برحلف بھی جمع نہیں کرایا، اس لیے گزشتہ سماعت پر ان کے نامزد کردہ دفاعی گواہ فتح اللہ برکی کی قانونی حیثیت ختم ہو جاتی ہے۔ اس اعتراض پر وکیلِ صفائی نے دلائل دینے کے لیے عدالت سے مہلت مانگ لی، جس پر انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت 9 جولائی تک ملتوی کر دی۔
متعلقہ عنوانات
وفاقی وزیرِ خزانہ کا بڑا اقدام؛ اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں ‘ایس ایم ای فنانس ٹاسک فورس’ قائم
7 July 2026
اشتیاق احمد خان جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے ممبر تعینات
7 July 2026
کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار
7 July 2026
حکومت پیٹرول پر لیوی کا بھتہ وصول کر رہی ہے، قیمت 225 روپے ہونی چاہیے؛ حافظ نعیم الرحمن
7 July 2026
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اہم سفارتی اجلاس؛ کثیرالجہتی عالمی فورمز پر ملکی مؤقف مضبوط بنانے کی ہدایات
7 July 2026
اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کیس؛ الیکشن کمیشن کا چیف کمشنر کو سمری فالو کرنے کا حکم، وفاقی حکومت کو 2 ہفتوں کی مہلت
7 July 2026
ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے؛ وزیرِ اعظم
7 July 2026
معیشت مضبوط استحکام کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، جی ڈی پی 3.7 فیصد ریکارڈ؛ وزیرِ خزانہ
7 July 2026