ناسا کا تاریخی انسانی مشن آرٹیمیس ٹو ایک مرتبہ پھر التوا کا شکار
Web Desk
22 February 2026
امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے چاند پر انسانوں کو بھیجنے کا منصوبہ ایک بار پھر التوا کا شکار ہو گیا ہے۔ ناسا نے آرٹیمیس 2 مشن کو دوبارہ ملتوی کر دیا ہے، جس کے تحت 4 خلا بازوں کو 5 دہائیوں بعد چاند کے مدار میں بھیجا جانا تھا۔
ابتدائی طور پر اس مشن کے لیے 8 فروری کی تاریخ مقرر کی گئی تھی، لیکن بعد میں اسے مارچ تک ملتوی کر دیا گیا۔ اب امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ مشن اپریل میں روانہ ہوگا۔ فروری کے شروع میں آرٹیمیس 2 کو راکٹ سسٹم کی جانچ کے دوران مسائل کے باعث ملتوی کیا گیا تھا۔
ناسا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، راکٹ کے اوپری حصے میں ہیلیم کے بہاؤ میں مسائل دریافت ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے مارچ میں مشن روانہ کرنا ممکن نہیں رہا۔ ناسا کے منتظم جیراڈ آئزک مین نے بتایا کہ یہ دریافت مشن کی روانگی میں رکاوٹ بنی ہے۔
یاد رہے کہ آخری انسان بردار مشن اپولو پروگرام کے تحت 1972 میں چاند پر بھیجا گیا تھا، اور آرٹیمیس 2 کے ذریعے یہ مشن 5 دہائیوں بعد دوبارہ انجام دیا جائے گا۔ 10 روزہ مشن میں 4 خلا باز اورین اسپیس کرافٹ میں موجود لائف سپورٹ سسٹمز کی جانچ کریں گے تاکہ مستقبل میں طویل مشنز ممکن ہو سکیں۔
آرٹیمیس 2 مشن پہلے زمین کے مدار میں دو پروازیں کرے گا اور پھر چاند کے اس حصے کی جانب روانہ ہوگا جو زمین سے نظر نہیں آتا۔ یہ مشن خلا بازوں کو چاند کی سطح پر قدم رکھنے کی اجازت نہیں دے گا، لیکن یہ 1972 کے بعد پہلی بار ہوگا جب انسان زمین کے نچلے مدار سے باہر سفر کرے گا۔
آرٹیمیس 2 کا مقصد آرٹیمیس 3 مشن کی صلاحیت کی جانچ کرنا ہے، جو 2027 میں انسانوں کو چاند کی سطح پر لے جائے گا۔ آرٹیمیس 3 مشن اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ کے ذریعے انجام دیا جائے گا، جبکہ آرٹیمیس 2 کو ناسا کے طاقتور ترین اسپیس لانچ سسٹم (ایس ایل ایس) راکٹ کے ذریعے بھیجا جائے گا، جسے پہلے آرٹیمیس 1 کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ نے امریکی مڈٹرم انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھا دیے
9 November 2026
انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کی شناخت مصنوعی ذہانت سے کی جائے گی: میٹا کا اعلان
9 November 2026
ایلومینیم سے طویل عمر والی بیٹری تیار کرنے کی راہ ہموار
9 November 2026
سائنس دانوں نے 2 حلقوں پر مشتمل سیاروی ملبے والا سفید بونا ستارہ دریافت کر لیا
9 November 2026
امریکی عوام اسرائیلی جنگوں سے تنگ آ چکے ہیں: عباس عراقچی
9 November 2026
امریکی صدر ٹرمپ آج قطری وزیرِاعظم سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے
9 November 2026
امریکا کا ایران کے مطالبات قبول کرنے سے انکار
9 November 2026
ایران کا جنگ کا راستہ اختیار کرنے پر امریکا کو منہ توڑ جواب دینے کا اعلان
9 November 2026