LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ نے امریکی مڈٹرم انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھا دیے عالمی تنازعات میں شدت، سی آئی ایس ممالک کو مشترکہ سلامتی کیلئے تعاون بڑھانا ہوگا: پوتن مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی تعیناتی، ایران پر نئے حملوں کے خدشات بڑھ گئے ایرانی بحریہ کا 10 روز میں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 11 آئل ٹینکروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات: پی ٹی آئی نے 6 وکلاء رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی وزیراعظم کے نام پر 13 ہزار روپے انعام کا لالچ: این سی سی آئی اے نے شہریوں کو جعلی پیغامات اور سائبر فراڈ سے خبردار کر دیا آزاد کشمیر پولیس کی چوکی پر فائرنگ میں زخمی سندھ رینجرز کے نائیک شہید پاکستان کی ریاض میں سعودی آرامکو عمارت پر حملے کی کوشش کی شدید مذمت بنگلادیش نے حسینہ واجد کی پاسپورٹ کی درخواست مسترد کر دی خیبر میں پراسرار بیماری پھوٹ پڑی، ایک ہی خاندان کے پانچ بچے جاں بحق، دو زیرِ علاج ترکیہ ایران پر نئے حملوں کا آغاز نہیں دیکھنا چاہتا، صدر اردوان پاکستان ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا تربیلہ ڈیم ٹی فائیو پاور پراجیکٹ: سرنگ اور پاور ہاؤس سے پانی نکال لیا گیا یومِ اقبال پر شاعرِ مشرق کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع ضمنی انتخابات میں عوام نے مریم نواز کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا: عظمیٰ بخاری

امریکی عوام اسرائیلی جنگوں سے تنگ آ چکے ہیں: عباس عراقچی

Web Desk

9 November 2026

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے امریکی نشریاتی ادارے ‘سی بی ایس’ کو دیے گئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تفصیلی انٹرویو پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل مسلسل امریکی انتظامیہ کو نہ ختم ہونے والی جنگوں میں دھکیل رہا ہے جس سے خود امریکی اور مشرقِ وسطیٰ کے عوام تنگ آ چکے ہیں۔ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکی صدر اس حقیقت سے واقف ہیں کہ امریکی عوام کی اکثریت اسرائیل کے اقدامات سے نالاں ہے، تاہم ٹرمپ اس عوامی ناراضی کی بنیادی وجوہات سمجھنے میں الجھن کا شکار نظر آتے ہیں۔ انہوں نے وائٹ ہاؤس کو متوجہ کرتے ہوئے دہرایا کہ امریکی ووٹرز اپنا فیصلہ سنا چکے ہیں اور اب فیصلے کی باری واشنگٹن کی ہے۔ ایرانی وزیرِ خارجہ نے واضح کیا کہ تہران کی جانب سے تمام محاذوں پر جنگ کے خاتمے کی پیش کردہ 2 روزہ امن تجویز اب بھی برقرار ہے؛ اگر امریکہ عملی اقدامات کرے تو اگلے ہی روز آبنائے ہرمز کو بحری ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا، تاہم اگر امریکہ نے جنگ کا راستہ چنا تو ایرانی فورسز اس کا دندان شکن جواب دیں گی۔