LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مزارِ اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک بحریہ نے فرائض سنبھال لیے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 149 واں یوم ولادت آج منایا جا رہا ہے امریکا کا ایران کے مطالبات قبول کرنے سے انکار ایران کا جنگ کا راستہ اختیار کرنے پر امریکا کو منہ توڑ جواب دینے کا اعلان اسرائیل کو فوری نئے رہنما اور مؤثر قومی ہنگامی حکومت کی ضرورت ہے: گادی آئزن کوٹ محمد علی درانی کا آج سے صوبہ بہاولپور کیلئے مہم شروع کرنے کا اعلان قطر کی سعودیہ کے مختلف علاقوں میں حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت امریکا کا عراق سے ایران کیساتھ بیشتر سرحدی گزر گاہیں بند کرنے کا مطالبہ امریکا کے سابق ڈائریکٹر جو کینٹ کا ایران کیخلاف فوجی کارروائی نہ کرنے کا مطالبہ امریکی صدر کا نیتن یاہو سے رابطہ، غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کیلئے زور آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان میں پھر کشیدگی، امریکا کے کارگو جہاز پر حملہ اقتدار ہاتھ سے نکلتا دیکھ کر نیتن یاہو ایک بار پھر مذہب کارڈ کھیلنے لگے روس اور یوکرین کے مذاکرات میں یورپی ممالک بھی شریک ہوں گے: فرانس بجلی کی 3 کمپنیوں کی نجکاری: پاکستانی اور ترک سرمایہ کاروں کا جوائنٹ وینچر میئر کراچی کی قدیم سوامی نارائن مندر آمد، ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دی

امریکا کا ایران کے مطالبات قبول کرنے سے انکار

Web Desk

9 November 2026

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہر عالمی مسئلے کا سفارتی حل نکالنے کے خواہاں ہیں اور اگر کسی تنازع کا سفارتی حل ممکن ہوا تو اس راستے کو ضرور آزمایا جائے گا۔ تاہم، ایران کی موجودہ صورتِ حال پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ تہران کی جانب سے پیش کیے گئے بعض مطالبات غیر معقول، حقیقت سے دور اور بالکل ناقابلِ قبول ہیں۔ مارکو روبیو نے واضح کیا کہ امریکہ کسی بھی صورت ایران کو تباہ کن اور مہلک ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ انہوں نے اس تاثر کو بھی مسترد کر دیا کہ امریکی انتظامیہ کے فیصلے سیاسی مفادات پر مبنی ہیں اور کہا کہ صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف جو بھی کارروائیاں کی ہیں وہ کسی سیاسی فائدے کے لیے نہیں بلکہ قومی و عالمی سیکیورٹی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کی ہیں۔