پمز ہسپتال میں مبینہ طبی غفلت، پھیپھڑوں کے بجائے جگر کی بائیوپسی، مریضہ جاں بحق
Web Desk
6 January 2026
اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں ڈاکٹروں کی سنگین مبینہ غفلت کا انکشاف سامنے آیا ہے، جہاں پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا خاتون مریضہ عابدہ پروین کی پھیپھڑوں کے بجائے جگر کی بائیوپسی کر دی گئی، جس کے بعد وہ جاں بحق ہو گئیں۔ مریضہ کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے ڈڈیال سے تھا اور انہیں 9 دسمبر کو پمز ہسپتال کے پلمونولوجی ڈیپارٹمنٹ میں داخل کیا گیا تھا۔
لواحقین کے مطابق ایچ او ڈی پلمونولوجی ڈاکٹر محمد اسرار کے فیصلے پر 16 دسمبر کو لنگز بائیوپسی کی گئی، تاہم چند گھنٹوں بعد ہی مریضہ کی موت واقع ہو گئی۔ بعد ازاں شوکت خانم لیبارٹری کی بائیوپسی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ پھیپھڑوں کے بجائے جگر کا ٹشو نکالا گیا تھا۔
واقعے کے بعد لواحقین نے اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی میں درخواست دائر کر دی ہے، جس میں ڈاکٹر محمد اسرار، ڈاکٹر ہارون اشرف خان سمیت پروسیجر روم میں موجود دیگر ڈاکٹروں اور عملے کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ اتھارٹی حکام کے مطابق درخواست موصول ہوتے ہی معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
غریب گھرانوں کے نوجوانوں میں کھانے کی بیماریاں زیادہ عام ہونے کا انکشاف!
13 September 2026
صحت کیلیے ہمارا 14 ماہ کا کام پچھلے 30 سالوں سے بہتر ہے، مصطفی کمال
13 September 2026
بہت گرم چائے سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھنے کا انکشاف
13 September 2026
بنگلہ دیش میں خسرے سے ایک ہزار سے زائد بچے ہلاک
12 September 2026
ہیپاٹائٹس سی کے مریض ایک کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز، اسلام آباد سے ملک گیر اسکریننگ پروگرام شروع
12 September 2026
روزانہ ایک انڈے کا استعمال وزن بڑھنے سے روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے
12 September 2026
بنوں میں 8 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق
11 September 2026
ملک بھر کے 115 مخصوص اضلاع میں 21 تا 27 ستمبر ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا اعلان
11 September 2026