پنجاب میں 13 سے 17 ستمبر تک دفعہ 144 نافذ، اجتماعات اور مظاہروں پر پابندی
Web Desk
14 September 2026
حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورتِ حال کو برقرار رکھنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے پیشِ نظر 13 سے 17 ستمبر تک دفعہ 144 کے تحت مختلف سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے اس فیصلے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے حساس رپورٹیں موصول ہوئی تھیں، جن میں کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے عوامی اجتماعات اور ریلیوں کو نشانہ بنانے کے خدشات کی نشاندہی کی گئی تھی۔
نوٹیفکیشن کی رو سے صوبے کے کسی بھی حصے میں عوامی مقامات، شاہراہوں یا کھلی جگہوں پر 5 یا 5 سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے، جلوس، جلسے، دھرنے اور مظاہروں پر سخت پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ ہر قسم کے ہتھیاروں کی نمائش اور غیر قانونی اجتماعات کے لیے اکسانے والوں کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔ تاہم محکمہ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ اس پابندی کا اطلاق مساجد و دیگر عبادت گاہوں، نمازِ جنازہ، تدفین، شادی کی تقریبات، عدالتوں، سرکاری دفاتر اور انتظامی اجازت نامے
متعلقہ عنوانات
اپوزیشن کمیٹی کے ساتھ اچھا معاہدہ تیار ہوا، سہیل آفریدی نے سبوتاژ کر دیا: محسن نقوی
4 October 2026
پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ، شہید پاکستانی شہریوں کی نمازِ جنازہ ادا
4 October 2026
وزیراعظم کی محسن نقوی سے ملاقات، خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے سخت فیصلوں پر غور
4 October 2026
وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اپوزیشن سے مذاکرات پر تبادلہ خیال
4 October 2026
خیبرپختونخوا حکومت تحریری معاہدے پر اتفاق کرکے آخری وقت میں پیچھے ہٹ گئی: محسن نقوی
4 October 2026
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجے ڈرافٹ کا مسودہ جاری کر دیا
4 October 2026
اسلام آباد مفاہمت کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی: قالیباف
4 October 2026
پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا آغاز، 5 روڈ منصوبے نجی شعبے کے سپرد
4 October 2026