LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اپوزیشن کمیٹی کے ساتھ اچھا معاہدہ تیار ہوا، سہیل آفریدی نے سبوتاژ کر دیا: محسن نقوی پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ، شہید پاکستانی شہریوں کی نمازِ جنازہ ادا وزیراعظم کی محسن نقوی سے ملاقات، خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے سخت فیصلوں پر غور وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اپوزیشن سے مذاکرات پر تبادلہ خیال خیبرپختونخوا حکومت تحریری معاہدے پر اتفاق کرکے آخری وقت میں پیچھے ہٹ گئی: محسن نقوی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجے ڈرافٹ کا مسودہ جاری کر دیا اسلام آباد مفاہمت کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی: قالیباف پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا آغاز، 5 روڈ منصوبے نجی شعبے کے سپرد ملک بھر میں 257 کارروائیوں میں 700 حوثی جنگجو مارے گئے: یمنی فوج ملک کو انتشار سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، پی ٹی آئی وفد دہشت گردی پر نہیں مانا: امیر مقام و شیری رحمان پی ٹی آئی دہشت گردی پر تعاون سے انکاری، لانگ مارچ اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیں گے: رانا ثناء اللہ کے پی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتی، حد سے زیادہ انتظار نہیں ہو سکتا: طلال چوہدری حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار، لانگ مارچ ملتوی نہیں ہوگا: بیرسٹر گوہر نیویارک: 72 گھنٹے کے گرینڈ آپریشن میں لاپتہ اور انسانی اسمگلنگ کا شکار 34 بچے بازیاب ایران اپنے لیے مشکل یا آسان راستہ اختیار کر سکتا ہے: ٹرمپ

نئے صوبوں کا معاملہ قومی مشاورت سے حل ہونا چاہیے: چودھری شجاعت حسین

Web Desk

13 September 2026

پاکستان مسلم لیگ (قاف) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے زور دیا ہے کہ ملک میں نئے صوبوں کے قیام کا معاملہ سیاسی محاذ آرائی کے بجائے قومی مشاورت اور باہمی اتفاقِ رائے سے حل ہونا چاہیے۔ انہوں نے یہ بات پاکستان مسلم لیگ سندھ کے صدر آصف جمال اور جنرل سیکرٹری آفاق خٹک سے ملاقات کے دوران کہی۔ چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کا فیصلہ کسی سیاسی مفاد یا وقتی نعروں کی بنیاد پر نہیں بلکہ خالصتاً قومی مفاد اور عوام کی سہولت کو مدِنظر رکھ کر کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی ترقی اور عوام کی محرومیوں کے خاتمے میں ان کی جماعت کا تاریخی کردار رہا ہے۔ بہتر طرزِ حکمرانی، بنیادی سہولیات اور فوری انصاف کی فراہمی ریاست کی اولیں ذمہ داری ہے۔ مسلم لیگ کے صدر نے واضح کیا کہ مؤثر، بااختیار اور مضبوط انتظامی یونٹس بھی موجودہ مسائل کا بہترین حل ثابت ہو سکتے ہیں، بشرطیکہ اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کیا جائے۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ سیاسی انا اور صف بندیوں کو چھوڑ کر مذاکرات کی میز پر بیٹھیں، کیونکہ مضبوط صوبے اور بااختیار ادارے ہی مستحکم پاکستان کی ضمانت ہیں۔