مصطفیٰ کمال جس دن مناظرے کا کہیں، میں تیار ہوں: مرتضیٰ وہاب
Web Desk
13 September 2026
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شادمان ٹاؤن میں ایک کروڑ 45 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے پارک اور آئی ٹی سینٹر کی بحالی کے منصوبے کا افتتاح کر دیا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایک ایکڑ سے زائد رقبے پر قائم کچرے کے ڈھیر کو ایک جدید پارک میں تبدیل کیا گیا ہے، جہاں بچوں کے پلے ایریا اور 100 سے زائد درخت لگائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 180 مربع میٹر پر مشتمل آئی ٹی سینٹر میں نوجوانوں کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) اور فری لانسنگ کے مفت کورسز فراہم کیے جائیں گے تاکہ انہیں جدید روزگار کے مواقع میسر آسکیں۔ میئر کراچی کا کہنا تھا کہ 15 ستمبر سے شہر میں مزید ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جائے گا اور اب KMC کے پاس وسائل کا رونا رونے کے بجائے عملی کام جاری ہے۔
سیاسی رہنما اور ایم کیو ایم کے رہنماء مصطفیٰ کمال کے بیان پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے انہیں مناظرے کا چیلنج دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال جس دن کہیں وہ مناظرے کے لیے تیار ہیں، کیونکہ وہ خود گراؤنڈ پر موجود ہیں جبکہ ان کے مخالفین ایئر کنڈیشنڈ کمروں میں پریس کانفرنسز کرتے ہیں۔ میئر کراچی نے مصطفیٰ کمال سے 300 ارب روپے کی منظوری کے دستاویزات دکھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہری اب بوری بند لاشوں، پرتشدد ہڑتالوں اور پہیہ جام کی سیاست سے نجات چاہتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
اپوزیشن کمیٹی کے ساتھ اچھا معاہدہ تیار ہوا، سہیل آفریدی نے سبوتاژ کر دیا: محسن نقوی
4 October 2026
پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ، شہید پاکستانی شہریوں کی نمازِ جنازہ ادا
4 October 2026
وزیراعظم کی محسن نقوی سے ملاقات، خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے سخت فیصلوں پر غور
4 October 2026
وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اپوزیشن سے مذاکرات پر تبادلہ خیال
4 October 2026
خیبرپختونخوا حکومت تحریری معاہدے پر اتفاق کرکے آخری وقت میں پیچھے ہٹ گئی: محسن نقوی
4 October 2026
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجے ڈرافٹ کا مسودہ جاری کر دیا
4 October 2026
اسلام آباد مفاہمت کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی: قالیباف
4 October 2026
پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا آغاز، 5 روڈ منصوبے نجی شعبے کے سپرد
4 October 2026