یمن میں حکومتی فورسز اور حوثی جنگجوؤں میں جھڑپوں سے 76 ہزار افراد بے گھر
Web Desk
13 September 2026
اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (UNHCR) نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ یمن میں حوثی باغیوں، یمنی سرکاری افواج اور سعودی حمایت یافتہ فورسز کے درمیان جاری شدید جھڑپوں کے نتیجے میں کم از کم 76 ہزار افراد گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے ادارے نے یمن کے موجودہ انسانی بحران کو تیزی سے بگڑتی اور پھیلتی ہوئی صورتِ حال قرار دیا ہے، جہاں مختصر عرصے میں متاثرہ افراد کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ادارے کی سربراہ ایمی پوپ کے مطابق مغربی ساحلی علاقوں اور جنوبی تعز کے محاذوں پر لڑائی میں اچانک شدت آئی ہے، جس میں صوبہ تعز سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور وہاں سے تقریباً 8 ہزار 300 خاندان (کم و بیش 50 ہزار افراد) بے گھر ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نقل مکانی کی یہ لہر خاص طور پر جبل حبشی، المعافر، مقبنہ، موزع اور الوزعیہ سے دیکھی گئی ہے۔ اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ چند روز قبل بے گھر افراد کی تعداد 46 ہزار تھی جو اب بڑھ کر 76 ہزار تک جا پہنچی ہے، جو کہ گزشتہ ہفتے کے اعداد و شمار کے مقابلے میں چار گنا زیادہ ہے
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026