LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان مذاکرات کیلئے آج عمان میں ہونے والا اجلاس ملتوی ہو گیا زیلنسکی کا توانائی تنصیبات پر جوابی حملوں کا بیان کشیدگی بڑھانے کی کوشش ہے، کریملن ایران جنگ کے اثرات، امریکا میں ڈیزل کی قیمت 6 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئی سعودی عرب کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: فیصل بن فرحان پنجاب میں 13 سے 17 ستمبر تک دفعہ 144 نافذ، اجتماعات اور مظاہروں پر پابندی پڑوسی ممالک ایران پر حملوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دیں: پزشکیان مصطفیٰ کمال جس دن مناظرے کا کہیں، میں تیار ہوں: مرتضیٰ وہاب عمان مذاکرات کا کسی صورت یہ مطلب نہیں کہ آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی: عراقچی حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ کے بھائی کا قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کو فوری مداخلت کیلیے دوسرا خط نئے صوبوں کا معاملہ قومی مشاورت سے حل ہونا چاہیے: چودھری شجاعت حسین افغانستان پاکستان کیخلاف دہشت گردی کا اہم مرکز بن چکا ہے: واشنگٹن پوسٹ یمن میں حکومتی فورسز اور حوثی جنگجوؤں میں جھڑپوں سے 76 ہزار افراد بے گھر روسی حملوں میں شدت، رواں سال انتہائی مشکل موسم سرما کا سامنا ہو سکتا ہے: یوکرینی حکام ورلڈ الٹیمیٹ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر 20 ستمبر کا لانگ مارچ ملکی سیاست کا رخ بدل دے گا: حافظ نعیم الرحمٰن

پڑوسی ممالک ایران پر حملوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دیں: پزشکیان

Web Desk

13 September 2026

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خطے کے ہمسایہ ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو ایران کے خلاف امریکی حملوں کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ ایران کے تمام تمام علاقائی ممالک سے برادرانہ تعلقات ہیں اور تہران کو کسی پڑوسی ملک سے کوئی مسئلہ نہیں، اصل تنازع خطے میں قائم امریکی فوجی اڈے ہیں جہاں سے ایران کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ تیل کے ذخائر پر قبضے اور مہلک ہتھیار بیچ کر خطے میں انتشار پھیلا رہا ہے۔ مسعود پزشکیان نے یورپی اتحاد کی طرز پر خطے کے ممالک کو سیکیورٹی اور تجارت کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی اپنانے کی تجویز بھی دی۔

پاک امریکہ تعلقات اور جوہری مذاکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ امریکہ کو ‘اسلام آباد مفاہمتی یادداشت’ کے مطابق تہران پر سے تمام پابندیاں ختم کرنا ہوں گی، اور معاہدے کے بعد دوبارہ مذاکرات کا امریکی مطالبہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے امریکہ کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کا فی الحال امکان رد کرتے ہوئے کہا کہ جارحیت کی شروعات واشنگٹن نے کی ہے لہٰذا خاتمہ بھی اسے ہی کرنا ہوگا۔ مسعود پزشکیان نے سعودی عرب سے جنگ کے تاثر اور حوثیوں میں مداخلت کو رد کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای بالکل محفوظ اور زندہ ہیں اور حکومت کے تمام سیاسی و سیکیورٹی امال کی باقاعدہ رہنمائی کر رہے ہیں۔