عمران خان کی بہنیں آج بھی ملاقات کیے بغیر واپس لوٹ گئیں
Web Desk
21 April 2026
راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دن کے موقع پر علیمہ خان، نورین خان اور ڈاکٹر عظمیٰ آڈیالہ جیل سے ملاقات کے بعد واپس روانہ ہو گئیں۔
فیکٹری ناکہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خانم نے کہا کہ بانی پارٹی کے چیئرمین تھے، ہیں اور رہیں گے، اور پارٹی کو انہی کے وژن کے مطابق چلایا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بانی نے سیاسی جماعت بنانے کے لیے تیس سال جدوجہد کی، اس لیے ان کی سوچ اور اصولوں کو مقدم رکھنا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ خود کو اس ذمہ داری کے قابل سمجھتی ہیں، مگر اپنے بھائی کے ساتھ کھڑا ہونا ان کی ترجیح ہے۔
علیمہ خانم نے کہا کہ پارٹی میں ان سے زیادہ باصلاحیت اور مخلص افراد کو آگے آنا چاہیے، اور سیاست ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ بانی کے نظریے کے لیے ہونی چاہیے۔
انہوں نے بانی کے مؤقف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مزاحمت عبادت ہے، اور اسی پیغام کے ساتھ کارکنوں کو آگے بڑھنے کی ہدایت دی گئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ جب بانی کو حکومت سے ہٹایا گیا تو انہوں نے اس کے بعد مزاحمت کا راستہ اختیار کیا، اور عوام آج بھی قیادت سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ ڈٹ کر کھڑے ہوں۔
علیمہ خانم نے مزید کہا کہ ہر پاکستانی کو سیاست کے حوالے سے شعور دیا گیا ہے، اور جمہوریت میں ووٹر کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے نمائندوں سے سوال کرے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت کی جانب سے بعض مواقع پر دباؤ ڈالا گیا، اور ایسے حالات میں بہتر فیصلے کیے جا سکتے تھے، مثلاً بانی کے علاج سے متعلق اقدامات۔
علاقائی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت سرحدی حالات پُرامن ہیں اور مذاکرات جاری رہیں تو امن برقرار رہ سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی سینیٹربرنی سینڈرز کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مستقل پابندی لگانے کی تجویز
4 September 2026
اسرائیلی انتہا پسند وزیر کا غزہ سے فلسطینیوں کی بیرون ملک منتقلی کا منصوبہ پیش
4 September 2026
ایران میں امریکی حملے میں شہید ہونے والے شہریوں کی تدفین کر دی گئی
4 September 2026
امریکی اقتصادی پابندیاں: ایران پر شدید معاشی دباؤ، مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ
4 September 2026
روسی ایس یو 57 ای لڑاکا طیارے سے لانچ ہونے والے اسٹیلتھ ڈرونز عالمی نمائش کیلئے تیار
4 September 2026
سعودی ولی عہد کا مصری صدر سے رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
4 September 2026
جرمنی کی موجودہ قیادت نازی طرز عمل کی طرف لوٹ رہی ہے، دیمتری میدویدیف
4 September 2026
روس نے ایران سے ’دوری‘ اختیار کرنے کا امریکی مطالبہ مسترد کر دیا
4 September 2026