افغان طالبان رجیم دہشتگردوں کی سہولت کاری بند کرے،ترجمان پاک فوج کا دو ٹوک اعلان
Web Desk
29 November 2025
ڈی جی آئی ایس پی آر نے 25 نومبر کو سینئر صحافیوں سے ملاقات میں ملکی سلامتی کی موجودہ صورتحال اور سرحدی چیلنجز سے متعلق اہم بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ 4 نومبر 2025 سے اب تک 4,910 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے جن میں 206 دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق رواں سال ملک بھر میں 67,023 جبکہ خیبرپختونخوا میں 12,857 اور بلوچستان میں 53,309 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاک افغان سرحد کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سرحد انتہائی مشکل اور دشوار گزار علاقوں پر مشتمل ہے جبکہ دنیا بھر میں بارڈر مینجمنٹ ہمیشہ دو ممالک مل کر انجام دیتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ افغانستان سے پاکستان میں ہونے والی دراندازی میں افغان طالبان کی مکمل سہولت کاری شامل ہے۔ترجمان نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں کے متعلق بارڈر مینجمنٹ پر گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، جبکہ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اکثر خودکش حملوں میں استعمال ہوتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر لاکھوں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں صوبے میں آزادانہ گھوم رہی ہیں تو ذمہ داری متعلقہ اداروں پر عائد ہوتی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان میں اب بھی دہشتگردوں کے مراکز موجود ہیں جہاں القاعدہ، داعش اور دیگر تنظیموں کی قیادت موجود ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ “یہ کیسے مہمان ہیں جو مسلح ہو کر پاکستان آتے ہیں؟”انہوں نے بتایا کہ 2021 کے بعد افغانستان میں ریاست کی تشکیل ہونی چاہیے تھی مگر ایسا ممکن نہ ہوسکا۔ پاکستان نے تمام شواہد افغان حکام کے سامنے رکھ دیے ہیں جنہیں وہ نظر انداز نہیں کر سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان رجیم نے نان اسٹیٹ ایکٹرز کو پناہ دے رکھی ہے، جو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے اور دنیا کے لیے خطرہ ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان کا مسئلہ افغان عوام سے نہیں بلکہ افغان طالبان رجیم سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ “خونریزی اور تجارت اکٹھے نہیں چل سکتے”۔ اگر فتنہ الخوارج پاکستانی ہیں تو افغان حکام انہیں پاکستان کے حوالے کریں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ افغان طالبان رجیم دہشتگردوں کی سہولت کاری بند کرے تاکہ خطے میں امن و استحکام ممکن ہو سکے
متعلقہ عنوانات
نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار
27 July 2026
پیپلز پارٹی کشمیر کے الیکشن میں دھاندلی کررہی ہے، عظمیٰ بخاری کا الزام
27 July 2026
بلاول بھٹو کی کشمیریوں سے بذریعہ ووٹ فیصلہ کرنے کی اپیل
27 July 2026
امریکا سے جنگ ختم کرنے کیلئے مذاکرات کی درخواست نہیں کی: ایران
27 July 2026
بانی پی ٹی آئی رہائی فورس معاملہ: سہیل آفریدی کا آئینی عدالت میں جواب جمع
27 July 2026
یوکرین بالآخر اپنے مغربی علاقے کھو دے گا: صدر پوتن کا دعویٰ
27 July 2026
لاہور ہائیکورٹ نے مشکوک شہریت کے مقدمات میں سول عدالتوں کا دائرہ اختیار ختم کر دیا
27 July 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کی انسپکشن ٹیموں کو سکولوں کے دورے کرنے کی ہدایت
27 July 2026