پیپلز پارٹی کشمیر کے الیکشن میں دھاندلی کررہی ہے، عظمیٰ بخاری کا الزام
Web Desk
27 July 2026
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے مون سون کے دوران بارشی پانی کی بروقت نکاسی کے لیے مؤثر حکمت عملی اختیار کی، جس کے باعث لاہور میں 450 ملی میٹر بارش کے باوجود شہری علاقوں میں پانی کھڑا نہیں ہونے دیا گیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ صوبے بھر میں 189 کلومیٹر واٹر ڈرینز، 27 نئے ڈسپوزل اسٹیشنز کی تعمیر اور 59 کی استعداد بڑھائی جا رہی ہے جبکہ واسا کو 969 نئی مشینیں فراہم کی گئی ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ لٹکتی تاروں کو زیر زمین منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ “محفوظ چھت پروگرام” کے تحت گھر کی تعمیر کے لیے 10 لاکھ روپے تک مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے آزاد کشمیر کے انتخابات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرپور کے عوام نے احتجاج کی کالز مسترد کر کے ووٹ ڈالنے کو ترجیح دی اور وہ بھی پنجاب طرز کی ترقی چاہتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
قتل کے مقدمے میں دیت کی رقم کے تعین کا معاملہ، سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
17 August 2026
عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
17 August 2026
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
17 August 2026
لیبیا کشتی حادثہ: جج کی ملزم کی ضمانت کی درخواست پر سماعت سے معذرت
17 August 2026
پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل
17 August 2026
پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا
17 August 2026
اسلامک یونیورسٹی کے تین نائب صدور کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
17 August 2026
سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
17 August 2026