LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان، نئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر کو ایک روز کے لیے ہوگا امیرِ تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، اندرون و بیرونِ ممالک سے لاکھوں افراد کی شرکت اڈیالہ جیل میں خاتون قیدی کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ نکلنے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت قرار: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل امریکا اب دنیا کا عظیم ترین ملک ہے، دو سال پہلے ایسا نہیں تھا، ٹرمپ پاکستانی گیمر عاطف بٹ نے تھائی لینڈ میں ٹیکن 8 چیمپئن شپ جیت لی 10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق شاہ سلمان کا نئی عسکری تقرریوں کا شاہی فرمان جاری، اہم عہدوں پر تبدیلیاں پاکستان خطے میں ترقی، امن اور استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا: اسحاق ڈار ای سی او ممالک کے درمیان علاقائی تعاون، معاشی انضمام کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم ایم کیو ایم پاکستان کا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پھر استعفے کا مطالبہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات کرا دی گئی روس یوکرین میں ڈرون جنگ شدت اختیار کرگئی، دونوں جانب بھاری نقصانات موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مشترکہ عالمی حکمت عملی ناگزیر: مراد علی شاہ

آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا

Web Desk

27 July 2026

آزاد کشمیر میں بلدیاتی و عمومی انتخابی عمل کے پہلے مرحلے کے دوران مبینہ دھاندلی کے الزامات پر الیکشن کمیشن نے فوری اور سخت ایکشن لیتے ہوئے 2 پریزائیڈنگ افسران کو معطل کر کے گرفتار کروا دیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق دونوں افسران مقررہ پولنگ اسٹیشن جانے کے بجائے ایک نجی رہائش گاہ منتقل ہو گئے تھے، جس کا علم ہوتے ہی ریٹرننگ افسر نے پولنگ بیگز کو فوری طور پر اپنی تحویل میں لے لیا اور دونوں ملزمان کو عہدوں سے معطل کر دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے نئے پریزائیڈنگ افسران کی تعیناتی کر کے انہیں پولنگ اسٹیشنز پر روانہ کر دیا گیا ہے اور کسی بھی قسم کی غفلت یا بے ضابطگی کے خلاف انتخابی قوانین کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس واقعے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 10 کوٹلی میں انتخابات کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور وزیراعظم آزاد کشمیر و چیف الیکشن کمشنر سے اس مبینہ دھاندلی کی مکمل اور غیر جانبدارانہ انکوائری کا تقاضا کیا تھا۔