امریکا سے جنگ ختم کرنے کیلئے مذاکرات کی درخواست نہیں کی: ایران
Web Desk
27 July 2026
ایران کی وزارتِ خارجہ نے امریکہ کے ساتھ جنگ بندی کے لیے کسی بھی قسم کے مذاکرات کی درخواست کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ یا امن کا فیصلہ ایران خود کرے گا۔ ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں واضح کیا کہ امریکہ کو کبھی جنگ کا وقت طے کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، واشنگٹن نے سوچا تھا کہ ایران 3 دنوں میں ہتھیار ڈال دے گا لیکن کئی ماہ گزرنے کے بعد امریکہ خود مشکلات میں گھرا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں توانائی کی قیمتیں بڑھتے ہی امریکہ مذاکرات کی طرف آتا ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں آئی اور یہ بدستور بند ہے، تاہم اس کے انتظامی امو کے حوالے سے ایران اور عمان کے درمیان 2 روزہ مفید مذاکرات ہوئے ہیں جن کا امریکہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
متعلقہ عنوانات
یوکرین بالآخر اپنے مغربی علاقے کھو دے گا: صدر پوتن کا دعویٰ
27 July 2026
ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری، خودمختاری کا دفاع ترجیح ہے: ایران
27 July 2026
حوثی حملوں کے بعد باب المندب میں جہازوں کی آمدورفت میں نمایاں کمی
27 July 2026
نیتن یاہو عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ سے بچنے کیلئے امریکا کو استعمال کر رہے ہیں، ایران
27 July 2026
گولہ بارود اور ہتھیاروں کا ذخیرہ موجودہ ضروریات سے کہیں زیادہ ہے، ٹرمپ
27 July 2026
دشمن اب دباؤ کے ذریعے ایرانی قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے، مشیر سپریم لیڈر
27 July 2026
ایران نے لبنانی جنگجوؤں کا دفاع اپنی سٹریٹجک پالیسی کا حصہ بنا لیا ہے، ایرانی سپریم لیڈر
27 July 2026
آبنائے ہرمز سے گزرنے والا آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ
26 July 2026