ایران جنگ میں اب تک 18 امریکی فوجی ہلاک، 624 زخمی ہوئے: پینٹاگون
Web Desk
27 July 2026
امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے ایران جنگ میں ہونے والے فوجی نقصانات کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔ اپنے ڈیفنس کیژولٹی اینالیسس سسٹم (DCAS) ڈیٹا بیس کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے پینٹاگون نے 140 سے زائد مزید زخمی اور 4 ہلاک شدہ امریکی فوجیوں کا اندراج کیا ہے۔ 28 فروری سے شروع ہونے والی اس جنگ اور 7 جولائی سے قائم ‘اوورسیز آپریشنز’ کیٹیگری کے اعداد و شمار ملا کر اب تک کل 18 امریکی فوجی ہلاک اور 624 زخمی ہو چکے ہیں، جو کہ پچھلی رپورٹ کی 482 زخمیوں کی تعداد سے نمایاں زیادہ ہے۔ ہلاک شدگان میں آرمی کے 11، ایئر فورس کے 6 اور نیوی کا 1 اہلکار شامل ہے، جبکہ زخمیوں میں آرمی کے 461، نیوی کے 86، ایئر فورس کے 58 اور میرینز کے 19 اہلکار شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پینٹاگون کو گزشتہ دنوں میڈیا اور امریکی قانون سازوں کی جانب سے نقصانات کے اعداد و شمار کم دکھانے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
متعلقہ عنوانات
زمینی کارروائی کی تو ایران حملہ آوروں کا قبرستان بن جائے گا: پاسداران انقلاب
23 October 2026
ترکیہ نے ایران جنگ کے خاتمے کیلئے سفارتکاری اور مذاکرات ہی واحد حل قرار دیدیا
23 October 2026
جنوبی مغربی کنارے کے شہرالخلیل میں فائرنگ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3زخمی
23 October 2026
ایران نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی سے دوہرا معیار ختم کرنے کا مطالبہ
23 October 2026
مظاہرین اپنے مؤقف پر قائم رہیں، احتساب کے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹیں: باقر قالیباف
23 October 2026
امریکی صدر کی ایران کیخلاف ایک اور بڑے آپریشن کی دھمکی
23 October 2026
آر فور ممالک کا اجلاس، سعودیہ کیساتھ اظہار یکجہتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ
23 October 2026
این سی سی آئی اے کے نوٹس پر جاوید ہاشمی کا ردعمل: اپنے لفظوں پر قائم ہوں، گرفتاری سے نہیں ڈرتا
23 October 2026