ایران امریکا جنگ میں وقفے سے خام تیل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں نمایاں کمی
Web Desk
27 July 2026
ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جنگ میں عارضی وقفے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں شدید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ برطانوی خام تیل (برینٹ) کی قیمت 5 فیصد کمی کے بعد 92 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بھی 5 فیصد گر کر 85 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے مربن کروڈ آئل میں 10 فیصد سے زائد کی بڑی کمی دیکھی گئی جس کے بعد اس کے سودے 97 ڈالر فی بیرل پر ہو رہے ہیں، جبکہ قدرتی گیس کی قیمتیں بھی 2 فیصد سے زائد گر گئی ہیں۔ عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگ کے وقفے سے قیمتوں میں اتنی بڑی کمی ظاہر کرتی ہے کہ اگر تنازع برقرار رہا تو خام تیل 200 ڈالر فی بیرل تک جا سکتا ہے کیونکہ امریکہ کے پیٹرولیم ذخائر میں بھی تیزی سے کمی ہو رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایران جنگ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ثابت ہوئی، برطانوی اخبار
24 August 2026
پرشین گلف سٹریٹ اتھارٹی کا ایرانی ضوابط توڑنے والے بحری جہازوں کو انتباہ
24 August 2026
گنی میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک
24 August 2026
جنگ کے دوران انتخابات سے یوکرین تباہ، عوام تقسیم ہو جائے گی: زیلنسکی
24 August 2026
غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری، 4 سالہ بچے سمیت 2 افراد شہید، 7 زخمی
24 August 2026
ترکیہ کے ساتھ جنگ کی کوششیں، اسرائیلی اخبار کی نیتن یاہو پر تنقید
24 August 2026
چین کے 2 بحری جہاز آبنائے ہرمز کے ایرانی علاقے میں داخل ہو گئے
24 August 2026
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
24 August 2026