دشمن اب دباؤ کے ذریعے ایرانی قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے، مشیر سپریم لیڈر
Web Desk
27 July 2026
ایرانی سپریم لیڈر سید مجتبیٰ خامنہ ای کے فوجی مشیر میجر جنرل یحییٰ رحیم صفوی نے کہا ہے کہ ایران کے دشمن اب سیاسی اور معاشی دباؤ کے ذریعے قوم کے عزم کو کمزور کرنے میں ناکام رہیں گے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق انہوں نے اپنے ایک بیان میں اس بات پر زور دیا کہ درپیش مشکل حالات کے باوجود ایرانی قوم کی مزاحمتی طاقت اور جذبے میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ میجر جنرل صفوی نے مزید کہا کہ دشمنوں کی جانب سے سخت دباؤ اور پابندیوں کے باوجود ایران نے سائنس، ٹیکنالوجی، طب اور دفاع سمیت متعدد اہم شعبوں میں نمایاں پیش رفت اور ترقی حاصل کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا
27 July 2026
رانا ثنا اللہ نے ایل اے 10 کوٹلی میں انتخاب روکنے کا مطالبہ کر دیا
27 July 2026
ایران نے لبنانی جنگجوؤں کا دفاع اپنی سٹریٹجک پالیسی کا حصہ بنا لیا ہے، ایرانی سپریم لیڈر
27 July 2026
کراچی: جمالی پل کے قریب منی ٹرک نے شہریوں کو کچل ڈالا، 3 افراد جاں بحق
27 July 2026
آبنائے ہرمز سے گزرنے والا آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ
26 July 2026
بھارتی وزیرِ دفاع کے کشمیر سے متعلق اشتعال انگیز بیانات، پاکستان کی شدید مذمت
26 July 2026
لیگی قیادت حقیقی معنوں میں عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے، مریم اورنگزیب
26 July 2026
کیپٹن محمد سرور شہید کا 78واں یوم شہادت، مسلح افواج کے سربراہان کا خراج عقیدت
26 July 2026